NationalPosted at: May 27 2020 2:56PM ماہر صحت نے راہل سے کہا’کورونا2021 تک جانے والا نہیں‘
نئی دہلی، 27 مئی (یو این آئی) ماہر صحت کا خیال ہے کہ وبا کے دور میں داخل ہو رہی دنیا سے کورونا2021 تک جانے والا نہیں ہے اور لاک ڈاؤن صرف اس کا پھیلاؤ روکتا ہے جس میں آہستہ آہستہ نرمی کرکے ٹیسٹنگ بڑھانے اور اس کی دوا بننے تک لوگوں کو محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے۔
دنیا کے ماہر صحت اور ہاورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر آشیش جھا اور سویڈن میں عوامی صحت کے ماہر پروفیسر جوہان گسیكے سے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے کورونابحران سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں یہ اطلاع دی۔ مسٹر گاندھی نے اس سے قبل کوروناسے معیشت کو پہنچنے والے نقصان اور ہندوستان کے اس سمت میں اٹھائے گئے اقدامات کے تناظر میں ماہر اقتصادیات رگھو رام راجن اور نوبل انعام یافتہ ابھیجیت بنرجی سے بات چیت کی تھی۔
مسٹر گاندھی کے یہ پوچھنے پر کہ لاک ڈاؤن کا کوروناپر کیا اثر پڑے گا، پروفیسر جھا نے کہا کہ اس سے صرف اس وائرکے پھیلنے کی رفتار کو کم کی جا سکتی ہے۔ لاک ڈاؤن کا پھیلاؤ روکنے اور اس سے لڑنے کی صلاحیت کو بڑھانے کا وقت دیتا ہے۔ وائرس كو روکنا ہے تو اس سے متاثر ہونے والوں کو سماج سے الگ کرنا ہوگا اور ایسا جانچ سے ہی ممکن ہوگا۔ لاک ڈاؤن سے معیشت کے محاذ پر بہت بڑی چوٹ پہنچتی ہے لہذا اس وقت کا استعمال صلاحیت بڑھانے کے لئے نہیں کیا گیا تو یہ بات کافی نقصان دہ ثابت ہوگی۔
جاری۔ یو این آئی۔ این یو۔