image
Saturday, Apr 1 2023 | Time 20:10 Hrs(IST)
National

جنسی ہراسانی سے متعلق بیان پرمعلومات جمع کرنے راہل کے گھر پہنچی پولیس

جنسی ہراسانی سے متعلق بیان پرمعلومات جمع کرنے راہل کے گھر پہنچی پولیس

نئی دہلی، 19 مارچ (یو این آئی) بھارت جوڑو یاترا کے دوران کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے جنسی ہراسانی کی شکار خواتین کے بارے میں بیان کے تعلق سے تفصیلی معلومات جمع کرنے کے لئے دہلی پولیس کی ایک ٹیم فورس کے ساتھ آج صبح ان کی 12 تغلق لین واقع رہائش گاہ پر پہنچی دہلی پولیس نے چند دن پہلے مسٹر گاندھی کو ان کے خواتین کے ’جنسی ہراسانی‘ والے بیان پر نوٹس جاری کیا تھا اسی نوٹس کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے کے لیے دہلی پولیس کی لاء اینڈ آرڈر یونٹ کی ایک ٹیم اسپیشل کمشنر آف پولیس پریت ہڈا کی قیادت میں اتوار کی صبح کانگریس لیڈر اور لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ کی رہائش گاہ پر پہنچی۔
اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر اس سلسلے میں معلومات دیتے ہوئے، کانگریس پارٹی نے کہا، "بھارت جوڑو یاترا اور راہل گاندھی نے لاکھوں خواتین کو آزادانہ طور پر چلنے، اپنی تشویشات کا اظہار کرنے اور اپنے درد کو بانٹنے کے لیے ایک محفوظ ماحول فراہم کیاتھا۔ دہلی پولیس کی نوٹنکی ثابت کرتی ہے کہ اڈانی کو لے کر پوچھے گئے سوالات سے وزیر اعظم نریندر مودی بوکھلا گئے ہیں۔ یہ ہراسانی ہمارے سوالوں کے جواب سے پلہ جھاڑنے ہمارے شکوک کو مزید گہرا کرتی ہے۔‘‘
یواین آئی۔الف الف

خاص خبریں
مودی نے 11ویں وندے بھارت ایکسپریس کو بھوپال سے نئی دہلی کے لیے ہری جھنڈی دکھائی

مودی نے 11ویں وندے بھارت ایکسپریس کو بھوپال سے نئی دہلی کے لیے ہری جھنڈی دکھائی

بھوپال، یکم اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو یہاں بھوپال-حضرت نظام الدین وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔

...مزید دیکھیں
کانگریس ووٹ بینک کی سیاست پر، بی جے پی نے ہم وطنوں کے اطمینان پر توجہ دی: مودی

کانگریس ووٹ بینک کی سیاست پر، بی جے پی نے ہم وطنوں کے اطمینان پر توجہ دی: مودی

بھوپال، یکم اپریل (یو این آئی) وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ہندوستان کی قابلیت، ہنر اور خود اعتمادی کی علامت قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ پہلے کی حکومتوں نے ووٹ بینک کی سیاست پر توجہ مرکوز کی جبکہ ان کی حکومت نے ہم وطنوں کے اطمینان پر توجہ دی۔

...مزید دیکھیں
اپوزیشن اڈانی معاملے پر جے پی سی جانچ کا مطالبہ جاری رکھے گا: کانگریس

اپوزیشن اڈانی معاملے پر جے پی سی جانچ کا مطالبہ جاری رکھے گا: کانگریس

نئی دہلی، یکم اپریل (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ وہ اڈانی معاملے پر خاموش نہیں رہے گی اور اس گھپلے کی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) سے جانچ کا مطالبہ کرتی رہے گی۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعظم کا تعلیم یافتہ ہونا بہت ضروری: کیجریوال

وزیر اعظم کا تعلیم یافتہ ہونا بہت ضروری: کیجریوال

نئی دہلی، یکم اپریل (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ 21ویں صدی کا نوجوان ہندوستان کی تیز رفتار ترقی چاہتا ہے، اس لیے وزیر اعظم کا تعلیم یافتہ ہونا بہت ضروری ہے۔

...مزید دیکھیں
راہل پرینکا کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہیں گے: سدھو

راہل پرینکا کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہیں گے: سدھو

پٹیالہ، یکم اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر اور سابق ایم پی نوجوت سنگھ سدھو نے ہفتہ کو کہا کہ وہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہیں گے۔

...مزید دیکھیں
راہل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے خوف سے لوک سبھا کی رکنیت منسوخ کی گئی: گہلوت

راہل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے خوف سے لوک سبھا کی رکنیت منسوخ کی گئی: گہلوت

کوٹا، یکم اپریل (یو این آئی) راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے راہل گاندھی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے خوف سے ان کی لوک سبھا کی رکنیت منسوخ کر دی۔

...مزید دیکھیں
وزیراعظم مودی بھوپال پہنچے، چھ گھنٹے سے زیادہ  کریں گے قیام

وزیراعظم مودی بھوپال پہنچے، چھ گھنٹے سے زیادہ کریں گے قیام

بھوپال، یکم اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی آج فضائیہ کے ایک خصوصی طیارے میں بھوپال پہنچے، جہاں ریاستی ہینگر پروزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ان کا استقبال کیا۔

...مزید دیکھیں

عام آدمی پارٹی جالندھر ضمنی انتخاب کے لئے پوری طرح تیار:برسٹ

01 Apr 2023 | 8:07 PM

جالندھر،یکم اپریل(یو این آئی) پنجاپ عام آدمی پارٹی (آپ) کے جنرل سکریٹری ہرچند سنگھ برسٹ نے جمعہ کی دیر شام جالندھر ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پارٹی کے ایم ایل ایز اورپنجاب کے تمام عہدیداروں کے ساتھ بیٹھ کر انتخابی حکمت عملی پر بات کی۔

image