image
Wednesday, Dec 4 2024 | Time 08:11 Hrs(IST)
National

کسانوں اور فوجیوں کو نظر انداز کرکے حکومت جمہوریت کا قتل کر رہی ہے: راہل گاندھی

کسانوں اور فوجیوں کو نظر انداز کرکے حکومت جمہوریت کا قتل کر رہی ہے: راہل گاندھی

نئی دہلی، 22 فروری (یواین آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مرکزی حکومت پر کسانوں اور فوجیوں کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت میں لوگوں کی بات نہیں سنی جارہی ہے اور عوام کی آواز کو دبا کر جمہوریت کا قتل کیا جارہا ہے۔ .
مسٹر گاندھی نے جمعرات کو کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ جب لوگ سڑکوں پر نکل کر اپنے حقوق کے لیے احتجاج کرتے ہیں تو حکومت گولی چلا کر ان کی آواز کو دبا دیتی ہے۔ جب کسان اپنے حقوق کی بات کرتے ہیں تو انہیں گولی مار دی جاتی ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگوں کی آواز کو دبایا جا رہا ہے۔
حکومت پر جمہوریت کا قتل کرنے کا الزام لگاتے ہوئےانہوں نے کہاکہ "اگر کسان ایم ایس پی مانگتے ہیں تو گولی مار دو - یہ ہے مدر آف ڈیموکریسی، اگر فوجی تقرری مانگیں تو ان کی بات سننے سے بھی انکار کر دیں - یہ ہے مدر آف ڈیموکریسی۔" سابق گورنر اگر سچ بولتے ہیں تو سی بی آئی کو اس کے گھر بھیجیں - یہ ہے مدر آف ڈیموکریسی۔‘‘
مسٹر راہل گاندھی نے کہاکہ"بنیادی اپوزیشن پارٹی کے بینک اکاؤنٹ کو منجمد کریں - یہ ہے مدرآف ڈیموکریسی۔ دفعہ 144، انٹرنیٹ پر پابندی، نوکدار تاریں، آنسو گیس کے گولے - یہ ہےمدر آف ڈیموکریسی۔ میڈیا ہو یا سوشل میڈیا، ہر سچ آواز کو دبانا، یہ ہے مدر آف ڈیموکریسی، مودی جی، عوام جانتی ہے کہ آپ نے جمہوریت کا قتل کیا ہے اور عوام جواب دے گی۔"
یواین آئی۔ ظ ا

خاص خبریں
مرمو نے معذور افراد میں کاروباری صلاحیت بڑھانے پر زور دیا

مرمو نے معذور افراد میں کاروباری صلاحیت بڑھانے پر زور دیا

نئی دہلی، 3 دسمبر (یو این آئی) صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے منگل کو معذور افراد کے بین الاقوامی دن کے موقع پر دارالحکومت میں منعقدہ ایک تقریب میں نیشنل ڈس ایبلٹی امپاورمنٹ ایوارڈ 2024 پیش کیا اور معذور افراد کے درمیان انٹرپرینیورشپ کی حوصلہ افزائی کرنے پر زور دیا۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ نے جنسی ہراسانی ایکٹ کے نفاذ کو مضبوط بنانے کی ہدایت کردی

سپریم کورٹ نے جنسی ہراسانی ایکٹ کے نفاذ کو مضبوط بنانے کی ہدایت کردی

نئی دہلی، 3 دسمبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ خواتین کی جنسی ہراسانی (روک تھام، تحفظ اور ازالہ) ایکٹ-2013 کو پورے ملک میں یکساں طور پر لاگو کرنے میں درپیش چیلنجوں کے پیش نظر کیا ہے، جو خواتین کو ہراساں کرنے سے بچانے کے لیے بنایا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ضابطہ انصاف گہری سوچ کا نتیجہ، اس کے مرکز میں سزا کے بجائے انصاف ہے: مودی

ضابطہ انصاف گہری سوچ کا نتیجہ، اس کے مرکز میں سزا کے بجائے انصاف ہے: مودی

چنڈی گڑھ، 3 دسمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ وسیع تبادلہ خیال اور غور وخوض کے بعد انڈین جوڈیشل کوڈ اپنی موجودہ شکل میں سامنے آیا ہے اور اس کے نفاذ کے بعد جیلوں سے ایسے ہزاروں زیر سماعت قیدیوں کو رہا کیاگیا ہے، جو پرانے قوانین کے باعث جیلوں میں بند تھے وزیر اعظم یہاں خصوصی طور پر منعقد ایک تقریب میں تین تبدیلی والے نئے فوجداری قوانین - انڈین جسٹس کوڈ، انڈین سول ڈیفنس کوڈ اور انڈین ایویڈینس ایکٹ کے کامیاب نفاذ کو قوم کے نام وقف کر رہے تھے۔

...مزید دیکھیں
ضرورت کی بنیاد پر 21 ہزار کروڑ روپے کے دفاعی سودوں کی خریداری کی منظوری

ضرورت کی بنیاد پر 21 ہزار کروڑ روپے کے دفاعی سودوں کی خریداری کی منظوری

نئی دہلی،3 دسمبر (یو این آئی) وزارت دفاع نے مسلح افواج کی جدید کاری کو آگے بڑھانے اور انہیں جدید ترین ہتھیاروں سے لیس کرنے کی سمت میں اہم قدم اٹھاتے ہوئے منگل کو 21,772 کروڑ روپے کے پانچ دفاعی سودوں کی خریداری کو منظوری دی۔

...مزید دیکھیں
نئے قوانین کا مقصد شہریوں کو انصاف فراہم کرنا ہے: شاہ

نئے قوانین کا مقصد شہریوں کو انصاف فراہم کرنا ہے: شاہ

چندی گڑھ، 3 دسمبر (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ اور کوآپریٹوامت شاہ نے منگل کو کہا کہ نئے فوجداری قوانین کی روح ہندوستانی ہے اور ان کا مقصد ہندوستانی شہریوں کو انصاف فراہم کرنا ہے۔

...مزید دیکھیں
سلو اوور ریٹ کی وجہ سے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس کاٹے گئے

سلو اوور ریٹ کی وجہ سے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس کاٹے گئے

کرائسٹ چرچ ،3 دسمبر (یو این آئی) نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پہلے ٹسٹ میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے دونوں ٹیموں کے ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) پوائنٹس کاٹ لیے گئے اور کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
جنوبی کوریا میں مارشل لاء نافذ، پارلیمنٹ کا اسے واپس لینے کا مطالبہ

جنوبی کوریا میں مارشل لاء نافذ، پارلیمنٹ کا اسے واپس لینے کا مطالبہ

سیول، 3 دسمبر (یو این آئی) جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے منگل کو دیر گئے ایک ٹیلی ویژن ہنگامی خطاب میں ملک میں مارشل لاء کا اعلان کیا، لیکن پارلیمنٹ نے اس فیصلہ کو واپس لینے کے مطالبے کے حق میں ووٹ دیا، جس سے بحران کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
سلو اوور ریٹ کی وجہ سے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس کاٹے گئے

سلو اوور ریٹ کی وجہ سے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس کاٹے گئے

03 Dec 2024 | 11:51 PM

کرائسٹ چرچ ،3 دسمبر (یو این آئی) نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پہلے ٹسٹ میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے دونوں ٹیموں کے ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) پوائنٹس کاٹ لیے گئے اور کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

ششی کپور نے رومانوی ہیرو کے طورپر شناخت بنائی

03 Dec 2024 | 8:21 AM

(4دسمبر برسی کے موقع پر)ممبئی،3دسمبر (یواین آئی)مشہور اداکار ششی کپور کا نام ایک ایسے اداکار کے طورپر لیا جائے گا جنہوں نے اپنی رومانوی اداکاری سے تقریباً تین دہائی تک شائقین کی بھرپور تفریح کی۔

image