image
Wednesday, Jan 27 2021 | Time 18:31 Hrs(IST)
  • ہگلی ندی میں بوٹ لائبریری کا افتتاح
  • سخت مقابلے میں سندھو اور سری کانت کی شکست
  • وزیر اعلی نے کرتار سنگھ کو پدم شری ایوارڈ کے لئے مبارکباد پیش کی
  • ہردوئی میں عاشق جوڑے نے پھانسی لگا کر خود کشی کر لی، ایک ہی پھندے سے جھولتی ملی دونوں کی لاشیں
  • ہریانہ پر شاندار جیت سے بڑودا سیمی فائنل میں
  • قتل کے الزام میں دو افراد گرفتار
  • ساونت نے دہلی تشدد کی مذمت کی
  • سون بھدر میں ہائی ٹینشن تار سے ٹرک میں آتشزدگی، ڈرائیور کی موت
  • شاہ نے اعلی سطحی میٹنگ میں صورتحال کا جائزہ لیا
  • 18 فروری کو چنئی میں آئی پی ایل نیلامی ہوگی
  • کھگڑیا میں دو گاڑیوںکی ٹکر میں دو کی موت ، تین زخمی
  • بھاگلپور میں خونخوار بدمعاش کھوکھا سنگھ کا گولی مار کرقتل
  • مقدماتی ادب کی باضابطہ تحقیق و تنقید کے حوالے سے خالد مبشر کو اولیت کا درجہ حاصل: پروفیسر خالد محمود
National

کسان ملک کی طاقت ہیں: راہل گاندھی

کسان ملک  کی طاقت ہیں: راہل گاندھی

نئی دہلی، 30 نومبر (یواین آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کسان کو ملک کی طاقت قرار دیتے ہوئے زرعی مخالف تینوں قوانین کو رد کرنے کا مطالبے کیا اور کہا ہے کہ حکومت کو دہلی میں ڈیرا ڈالے کسانوں کے مطالبے پر غور کرتے ہوئے ان قوانین کو رد کرنا چاہئے مسٹر راہل گاندھی نے پیر کو یہاں جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ملک کا کسان سیاہ زرعی قوانین کے خلاف سردی میں اپنا گھر، کھیت چھوڑ کر دہلی تک آپہنچا ہے اور ملک کے لوگوں کو حق اور ناحق کے درمیان اس جنگ میں کسان کے ساتھ کھڑا ہونے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ حب الوطنی ملک کی طاقت کی دفاع ہوتی ہے ملک کی طاقت کسان ہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آج کسان سڑکوں پر کیوں ہیں۔ ہزاروں کلومیٹر دور سے چل کیوں آرہے ہیں، ٹریفک کیوں روک رہا ہے۔
مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ ’’مودی کہتےہیں کہ تینوں قوانین کسانوں کے مفادات میں ہیں۔ اگر یہ قانون کسان کے مفاد میں ہے تو یہ کسان اتنا مشتعل کیوں ہے، کسان خوش کیوں نہیں ہیں۔ یہ قانون نریندر مودی جی کے دو۔تین دوستوں کے لئے ہے۔ یہ قانون کسان سے چوری کرنے کے قانون ہیں اور اس لئے ہم سب کو مل کر ہندوستان کی طاقت کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا۔ جہاں بھی یہ کسان بھائی ہیں وہاں عوام کو ، کانگرس کارکنوں کو آگے بڑھ کر ان کی مدد کرنی چاہئے، ان کو کھانا دینا چاہئے اور ان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔
یواین آئی۔ ظ ا

خاص خبریں
ناریل کے ایم ایس پی میں اضافہ

ناریل کے ایم ایس پی میں اضافہ

نئی دہلی, 27 جنوری (یو این آئی) حکومت نے جنوبی ہندوستان کی مرکزی پیداوار ناریل (ملنگ) کی کم از کم سہارا قیمت (ایم ایس پی) میں 375 روپے فی کوئنٹل کا اضافہ کیا ہے اور اسے سال 2020-21 کے لئے 10335 روپے قرار دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
راہل کا باپو کے قول کے ساتھ مودی کو منکسر رہنے کا مشورہ

راہل کا باپو کے قول کے ساتھ مودی کو منکسر رہنے کا مشورہ

نئی دہلی ، 27 جنوری (یو این آئی) سابق کانگریسی صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کا نام لئے بغیر ، انہیں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے ایک مثال کے ساتھ منکسر رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسانوں کے مطالبے پر توجہ دیں اور کسان مخالف زراعت کے تینوں قوانین واپس لیں انہوں نے عاجزی کے بارے میں باپو کے ایک اقتباس بھی پوسٹ کیا ہے کہ عاجز رہ کر سب کچھ جیتا جاسکتا ہے۔

...مزید دیکھیں
لال قلعے کے واقعہ کی جانچ ہو: ٹکیت

لال قلعے کے واقعہ کی جانچ ہو: ٹکیت

نئی دہلی، 27 جنوری (یو این آئی) کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے لال قلعہ کمپلکس میں کل لوگوں کے داخلے اور مذہبی جھنڈا لہرائے جانے کے واقعہ کی جانچ کرانے کی مانگ کی ہے۔

...مزید دیکھیں
ٹریکٹر پریڈ کے دوران تشدد میں 22 ایف آئی آر درج

ٹریکٹر پریڈ کے دوران تشدد میں 22 ایف آئی آر درج

نئی دہلی، 27 جنوری (یو این آئی) دہلی پولیس نے ٹریکٹر پریڈ کے دوران ہوئے تشدد کے معاملے میں مختلف تھانوں میں 22 ایف آئی آر درج کرکے ایک سو سے زائد افراد کو حراست میں لیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ملک میں  کورونا وائرس کے یومیہ  کیسز گھٹ کر  12،689 رہ گئے

ملک میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز گھٹ کر 12،689 رہ گئے

نئی دہلی،27 جنوری ( یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں نشب و فراز کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یومیہ کیسز گھٹ کر 12،689 رہ گئے ، جبکہ نئے کیسز کے مقابلہ میں اس وبا کو مات دینے والوں کی تعداد میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں جنگجوؤں کا فوجی پارٹی پر حملہ،3 اہلکار زخمی

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں جنگجوؤں کا فوجی پارٹی پر حملہ،3 اہلکار زخمی

سری نگر، 27 جنوری (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے شمسی پورہ علاقے میں بدھ کی صبح مشتبہ جنگجوؤں نے سیکورٹی فورسز کی ایک پارٹی پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
ٹریلر کی  ٹکر سے جیپ میں سوار 8افراد کی دردناک موت

ٹریلر کی ٹکر سے جیپ میں سوار 8افراد کی دردناک موت

ٹونک ، 27 جنوری (یواین آئی) راجستھان کے ضلع ٹونک کے صدر تھانہ علاقہ میں گزشتہ شب ایک ٹریلر کی ٹکر سے جیپ میں سوار ایک ہی کنبہ کےآٹھ افراد کی دردناک موت ہوگئی اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
راہل کا باپو کے قول کے ساتھ مودی کو منکسر رہنے کا مشورہ

راہل کا باپو کے قول کے ساتھ مودی کو منکسر رہنے کا مشورہ

27 Jan 2021 | 5:54 PM

نئی دہلی ، 27 جنوری (یو این آئی) سابق کانگریسی صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کا نام لئے بغیر ، انہیں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے ایک مثال کے ساتھ منکسر رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسانوں کے مطالبے پر توجہ دیں اور کسان مخالف زراعت کے تینوں قوانین واپس لیں انہوں نے عاجزی کے بارے میں باپو کے ایک اقتباس بھی پوسٹ کیا ہے کہ عاجز رہ کر سب کچھ جیتا جاسکتا ہے۔

جان  ابراہم  کی فلم  ’ستیہ میو جیتے۔ 2‘ عید  پر ہوگی ریلیز

جان ابراہم کی فلم ’ستیہ میو جیتے۔ 2‘ عید پر ہوگی ریلیز

26 Jan 2021 | 4:58 PM

ممبئی ، 26 جنوری (یو این آئی) بالی ووڈ کے ماچو مین جان ابراہم کی فلم ’ستیہ میو جیتے ۔2‘ عید کے موقع پر ریلیز ہوگی جان ابراہم جلد ہی فلم ’ستیہ میو جیتے 2‘ میں نظر آئیں گے۔اس درمیان فلم کے ریلیزہونے کی تاریخ بھی سامنے آ گئی ہے جان ابراہم نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا ہے جان ابراہم نے سوشل میڈیا پر ملک کا پرچم لئےاپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے سفید رنگ کے کرتے کے ساتھ سفید پگڑی بھی باندھی ہوئی ہے۔ جان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’تن من دھن سے بڑھ کر جن گن من۔ ستیہ میو جیتے۔ 2 کی ٹیم کی جانب سے یوم جمہوریہ کی مبارکباد۔ عید 14 مئی کو ملاقات ہوگی‘‘۔

image