RegionalPosted at: Jan 15 2018 5:17PM ڈھابے والا راہل گاندھی کو اچانک سامنے دیکھ کر حیران رہ گیا
لکھنو15 جنوری (یو این آئی) لکھنو رائے بریلی سرحد پر واقع بھگوان پورمیں ایک ڈھابے مالک کو اس وقت خوشگوار احساس ہوا جب کانگریس صدر راہل گاندھی اس کے سامنے کھڑے ہو گئے.
رائے بریلی ہوتے ہوئے امیٹھی جا رہے مسٹر گاندھی تقریبا 30 منٹ تک شری رام ڈھابا کے پاس رکے. دریں اثنا، کانگریس کے صدر اور سینئر پارٹی رہنماؤں نے چائے، پیکڈی اور سموسے کھائے.
ڈھابے کے مالک رام پال نے بتایا کہ ان کے ڈھابے پر مسٹر گاندھی اچانک رکے اور انہوں نے گاڑی سے اتر کر ایک کپ چائے کا مطالبہ کیا. ان کے ساتھ کانگریس کمیٹی کے ریاستی صدر راج ببر اور سابق ممبر اسمبلی اکھلیش پرتاپ سنگھ بھی تھے.
اس نے بتایا کہ اس کو یقین نہیں تھا کہ راہل کبھی اس کے ڈھابے پر آئیں گے۔راہل کے آنے سے وہ بہت خوش ہے۔ میڈیا ہھوٹوگرافرس نے اس موقع پر مسٹر گاندھی کی خوب تصاویر لیں۔
اس سے پہلے مسٹر گاندھی کا لکھنؤ کے اموسی ائیرپورٹ پرکانگریس کارکنان نے زوردار استقبال کیا۔راہل گاندھی کانگریس کے صدر بنے کے بعد پہلی بار یہاں دورے آئے ہیں۔
یو این آئی۔ ج ا۔م الف