NationalPosted at: Jan 24 2021 8:19PM جی ڈی پی پرراہل کاطنز
نئی دہلی، 24 جنوری (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج معاشی ترقی کے سلسلے میں سرکار پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ گراس ڈیمیسٹک پروڈکٹ( جی ڈی پی) بڑھانے میں ناکام ثابت ہوئی ہے ، لیکن گیس ، ڈیزل ، پٹرول - جی ڈی پی کی شرح نمو تیزی سے بڑھا رہی ہے ۔ جس سے عام لوگوں کے سامنے بحران پیدا ہو رہا ہے ۔
مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’مودی جی نے ’ جی ڈی پی ‘ یعنی گیس - ڈیزل-پٹرول کی قیمتوں میں زبردست ترقی کر کے دکھائی ہے ۔ عوام مہنگائی سے متاثر ہیں ، مودی سرکار ٹیکس وصولی میں مصروف ہے‘‘۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک اخبار کا تراشہ پوسٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ چھ ماہ کے دوران گھریلورسوئی گیس کی قیمت میں 93.5 روپے کا اضافہ ہوا ہے ، جبکہ ڈیزل 83.64 روپے اور پٹرول کی قیمت 91.63 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔
یواین آئی ۔ ک ج