NationalPosted at: Jul 7 2020 10:46PM حکومت کے لئے ملک کا مفاد سب سے مقدم ہونا چاہیے : راہل گاندھی
نئی دہلی، 07 جولائی (یواین آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے چین کے معاملہ پر صلاح دی ہے کہ حکومت کے لئے قومی مفاد سب سے مقدم ہونا چاہیے۔
مسٹر راہل گاندھی نے منگل کے روز ایک ٹویٹ میں کہا کہ قومی مفاد سب سے اوپر ہونا چاہیے اور حکومت کا فرض ان کا تحفظ کرنا ہے۔
چین کے ساتھ سرحدی تنازعہ کا ذکر کئے بغیر انہوں نے کہا کہ ’ تو پھر صورتحال کو جوں کی توں قائم رکھنے پر زور کیوں نہیں دیا جارہا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ہماری زمین پر ہمارے20 نہتے جوانوں کے قتل کو چین کو جائزٹھہرانے کی اجازت کیوں دی گئی۔ ؟
مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ وادی گلوان کے بارے میں خودمختاری کا تذکرہ کیوں نہیں ہے۔
یواین آئی۔ م س