NationalPosted at: Nov 19 2020 4:40PM سونیا،راہل نے اندرا گاندھی کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت
نئی دہلی،19 نومبر(یواین آئی) کانگریس صدر سونیا گاندھی اورپارٹی رہنما راہل گاندھی نے سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کی جینتی پر جمعرات کو انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
کانگریس صدر اور مسٹر گاندھی نے آج صبح اندرا گاندھی میموریل جاکر سابق وزیراعظم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مسٹر گاندھی آج صبح ہی جمنا ندی کے کنارے واقع شکتی استھل بھی گئے اور اپنی دادی کو خراج عقیدت پیش کیا اور انہیں سلام کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے کہا،’’ ایک کامیاب وزیراعظم اور طاقت کی علامت محترمہ اندرا گاندھی جی کی سالگرہ پر خراج عقیدت ۔پورا ملک ان کی موثر قیادت کی آج بھی مثال دیتا ہے لیکن میں انہیں ہمیشہ اپنی پیاری دیدی کے طورپر یاد کرتا ہوں۔ ان کی سکھائی ہوئی باتیں مجھے مسلسل تحریک دیتی ہیں۔‘‘
ملک کی پہلی اور واحد خاتون وزیراعظم کی محترمہ اندرا گاندھی کی آج 103 ویں یوم پیدائش ہے۔انہیں خاتون آہن کے طورپر بھی جانی جاتی ہیں۔
19 نومبر 1917 میں پیدا ہوئیں محترمہ گاندھی سال 1966 سے 1977 کے درمیان ملک کی وزیراعظم رہیں۔ اس کے بعد سال 1980 میں عام انتخابات جیتنے کے بعد وہ پھر وزیراعظم بنیں۔ سال 1984 میں ان کے باڈی گارڈ نے انہیں قتل کردیا۔
یواین آئی۔اےایم۔