NationalPosted at: Oct 22 2018 9:28PM چوکسی کے لئے جیٹلی کی بیٹی کام کرتی تھی: راہل
نئی دہلی،22 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس صدر راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی بیٹی بینک گھپلہ کے ملزم میہول چوکسی کے لئے کام کرتی تھی جس کی وجہ سے میہول کی فائل دبائے رکھی گئی اور اسے غیر ملک بھاگنے دیا گیا۔
مسٹر راہل گاندھی نے پیر کے دن ٹوئٹ کیا کہ ’’ارون جیٹلی کی بیٹی چور میہول چوکسی کے لئے پے۔رول پر کام کرتی تھی۔ اس وجہ سے اس کے وزیر خزانہ والد نے فائل دبائے رکھی اور اسے بیرون ملک بھاگنے دیا گیا۔ آئی سی آئی سی آئی کے بینک کھاتہ نمبر 12170500316 پر اسے رقم اد کی گئی۔‘‘
انہوں نے اس معاملے میں میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہو ئے کہا کہ ’’یہ دکھ کی بات ہے، میڈیا نے اس خبر کو نہیں دکھایا۔ یہ خبر ملک کے عوام تک نہیں پہنچ پائی۔‘‘
یو این آئی۔ ظ ا