image
Sunday, Feb 28 2021 | Time 08:41 Hrs(IST)
  • جمہوریہ چیک نے روس سے اسپوتنک وی ویکسین طلب کی
  • سعودی عرب نے حوثی باغیوں کے حملوں کو ناکام بنا دیا
  • ایف ڈی اے نے امریکہ میں جانسن اینڈ جانسن ویکسین کی منظوری دی
  • وینزویلا کے صدر مادورکااسپین کے ساتھ تعلقات کا جائزہ لینے کا فیصلہ
  • یونائٹیڈ نیوز آف انڈیا،اردو سروس،9 رفیع مارگ کی جانب سے تمام سبسکرائبرز کو صبح کا سلام
National

یوم جمہوریہ پر کسانوں کے ٹریکٹر پریڈ کااعلان غلط نہیں: راہل

یوم جمہوریہ پر کسانوں کے ٹریکٹر پریڈ کااعلان غلط نہیں: راہل

نئی دہلی،15جنوری(یواین آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مشتعل کسان دہلی کی سرحدوں پر زراعت مخالف تینوں قوانین کو واپس لینے کے حق کے لئے لڑ رہے ہیں لیکن ان کی بات نہیں مانی جارہی ہے۔ اسلئے کسانوں کا 26 جنوری کو ٹریکٹر پریڈ کرنے کا اعلان غلط نہیں ہے۔
مسٹر گاندھی نے کسانوں کی حمایت میں کانگریس کے ’کسان ادھیکار دیوس‘ منانے کےپروگرام کے دوران یہاں جنتر منتر میں منعقدہ دھرنے میں شرکت کے بعد پریس کے نمائندوں کے سوال پر کہا کہ اگرکسان 26 جنوری کو ٹریکٹر ریلی نکال رہے ہیں تو اس میں کچھ نامناسب نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک احتجاج کرنے والے سو سے زیادہ کسانوں کی موت ہوچکی ہے لیکن وزیر اعظم نریندر مودی نے انھیں خراج عقیدت کا ایک ٹویٹ تک نہیں کیا۔ حکومت بات چیت کے دوروں کا انعقاد کرکے کسانوں کو تھکانے کی کوشش کر رہی ہے، کسان سمجھ چکے ہیں کہ حکومت ان کے مسائل حل نہیں کرنا چاہتی۔
کانگریس رہنما نے کہا کہ حکومت نے تینوں زرعی قوانین کے ذریعے اپنے چند صنعت کار دوستوں کے مفادات کو فائدہ پہنچانے کی کوشش ہے ،اسی لئے پارلیمنٹ میں اس قانون کو منظور کرتے وقت اس پر کوئی بحث نہیں ہوئی اور یہ قوانین من مانی طریقےسے منظور کئے گئے۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ کسان پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں ، لہذا مسٹر مودی اور ان کے وزراء کو کسانوں کی طاقت کو سمجھنا ہوگا اور ان تینوں قوانین کو واپس لینا ہوگا۔ یہ تینوں قوانین ملک کے کسانوں پر حملہ ہے اور انہیں برداشت نہیں کیا جاسکتا۔
یواین آئی،اظ

خاص خبریں
کھلونے بچوں کی زندگی کےلئے ضروری :مودی

کھلونے بچوں کی زندگی کےلئے ضروری :مودی

وارانسی،27 فروری (یواین آئی) وزراعظم نریندرمودی نے ہفتے کو کہا کہ کھلونے بچوں کی زندگی کا اٹوٹ حصہ ہیں ،جس کے ساتھ وقت گزار کر وہ کافی کچھ سیکھتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
وینکیا کی عدالتی نظام کو زیادہ آسان، کفایتی بنانے کی اپیل

وینکیا کی عدالتی نظام کو زیادہ آسان، کفایتی بنانے کی اپیل

چنئی، 27 فروری (یو این آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے ہفتے کے روز یہاں قانونی برادری کے لوگوں سے عدالتی نظام کو مزید آسان اور کفایتی بنانے کی اپیل کی۔

...مزید دیکھیں
پرائیویٹ اسپتالوں میں 250 روپے میں لگائی جائے گی کورونا ویکسین

پرائیویٹ اسپتالوں میں 250 روپے میں لگائی جائے گی کورونا ویکسین

نئی دہلی، 27 فروری (یو این آئی) عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف چلائی جارہی ٹیکہ کاری مہم کے دوسرے مرحلے میں 60 برس اور 45 برس (دیگر بیماری سے متاثر) سے زیادہ عمر کے لوگوں کو پرائیویٹ کورونا ٹیکہ کاری مراکز میں 250 روپے میں پہلا ٹیکہ لگایا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
حل نکالنے کے لیے تیار، جنگ بندی کی بحال کا خیر مقدم: عمران خان

حل نکالنے کے لیے تیار، جنگ بندی کی بحال کا خیر مقدم: عمران خان

نئی دہلی، 27 فروری (یو این آئی) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ہفتے کے روز ہند-پاک سرحد پر جنگ بندی کی بحالی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بات چیت کے ذریعے تمام باقی مسائل کا حل نکالنے کے لیے تیار ہے لیکن ہندوستان کو مذاکرات آگے بڑھانے کے لیے مناسب ماحول تیار کرنا ہوگا۔

...مزید دیکھیں
دلی میں کورونا کے سرگرم معاملے 1300 سے زیادہ

دلی میں کورونا کے سرگرم معاملے 1300 سے زیادہ

نئی دہلی، 27 فروری (یو این آئی) راجدھانی دلی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران نئے معاملوں کے مقابلے صحت مند ہونے والوں کی تعداد میں کمی ہونے کے سبب سرگرم معاملے بڑھ کر 1300 سے زیادہ ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
مہاراشٹر میں کورونا کے فعال کیسز 72000 سے متجاوز

مہاراشٹر میں کورونا کے فعال کیسز 72000 سے متجاوز

ممبئی، 27 فروری (یو این آئی) ملک میں کورونا وبا سے سب سے زیادہ سنگین طور پر متاثر مہاراشٹر گذشتہ 24 گھنٹوں میں ایک بار پھر سے 8000 سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے اور فعال کیسز میں 4،900 سے زیادہ کا اضافہ درج کیا گیا جو ملک میں سب سے زیادہ ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی ، سیتارمن  نے یدی یورپا کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد  دی

مودی ، سیتارمن نے یدی یورپا کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی

نئی دہلی، 27 فروری (بات) وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ہفتے کے روز کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا کو ان کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش دی ۔

...مزید دیکھیں

بہار میں 1322 ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹر میں 6338 ڈاکٹروں کے خالی عہدے جلد پر کئے جائیں گے : منگل

26 Feb 2021 | 6:31 PM

پٹنہ 26 فروری ( یواین آئی ) بہار کے وزیر صحت منگل پانڈے نے آج کہاکہ ریاست کے 1322 ہیلتھ ویلنس سینٹر میں 6338 ڈاکٹروں کے خالی عہدوںکو جلد پر کیاجائے گا۔

...مزید دیکھیں
image