NationalPosted at: Nov 12 2024 11:26PM راہل کے جہاز میں تکنیکی خرابی، کسانوں سے مانگی معافی
نئی دہلی، 12 نومبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے طیارے میں منگل کو اچانک تکنیکی خرابی ہو گئی، جس کی وجہ سے وہ انتخابی ریلی سے خطاب کرنے کے لیے آج مہاراشٹر کے چکھلی نہیں پہنچ سکے اور اس کے لیے انہوں نے کسانوں سے معافی مانگی ہے مسٹر گاندھی نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے یہ اطلاع دی اور کہا کہ وہ مہاراشٹر کے کسانوں کی صورتحال کو سمجھتے ہیں اور ان کے مسائل جاننا چاہتے ہیں لیکن جہاز میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے وہ کسانوں سے نہیں مل پا رہے ہیں اور اس کے لیے وہ کسانوں سے معافی مانگتے ہیں۔
اس حوالے سے جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ ’’نمسکار ، میں آپ سب سے معذرت خواہ ہوں، مجھے آج چکھلی آنا تھا، وہاں مجھے سویابین کے کاشتکاروں سے ملنا تھا اور جلسہ عام سے خطاب کرنا تھا۔ لیکن جہاز میں تکنیکی خرابی کے باعث میں نہیں آ سکا۔‘‘
مسٹر گاندھی نے کہا ’’میں جانتا ہوں کہ مہاراشٹر میں کسانوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ بی جے پی حکومت سویا بین اور کپاس کے کسانوں کو مناسب قیمت نہیں دیتی ہے۔ میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ انڈیا الائنس حکومت آپ کا خیال رکھے گی اور آپ کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی کوشش کرے گی۔
یو این آئی۔ این یو۔