NationalPosted at: Sep 15 2024 6:10PM راہل نے مہیلا کانگریس کو یوم تاسیس پر مبارکباد دی
نئی دہلی، 15 ستمبر (یواین آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے مہیلا کانگریس کے عہدیداروں اور کارکنوں کو ان کے یوم تاسیس پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم کی جدوجہد ملک میں خواتین کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگی مسٹر گاندھی نے مہیلا کانگریس کے عہدیداروں سے جدوجہد جاری رکھنے پر زور دیا اور کہا کہ ان کی محنت سے خواتین کو احترام اورسماج میں برابری ملے گی۔ انہوں نے کہا، "آل انڈیا مہیلا کانگریس کے یوم تاسیس پر تمام عہدیداروں اور کارکنوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات۔"
مسٹر گاندھی نے مہیلا کانگریس کارکنوں سے کہا، "آپ کی انتھک محنت ہندوستان کی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ ان کے وقار، مساوات اور سلامتی کے لیے آپ کی جدوجہد اور لگن کو سلام کرتے ہیں۔
یواین آئی۔ م س