image
Friday, Apr 19 2024 | Time 15:33 Hrs(IST)
National

بڑی تعداد میں مہاجر مزدوروں کی نقل مکانی شرمناک: راہل

بڑی تعداد میں مہاجر مزدوروں کی نقل مکانی شرمناک: راہل

نئی دہلی، 28مارچ (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مہاجر مزدروں کے 21دن کے لاک ڈاون کی وجہ سے بڑی تعداد میں اپنے گھروں کے لئے نکل جانے کو سنگین صورتحال قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ شرمناک ہے کہ حکومت کے پا س اس بحران سے نپٹنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
مسٹر گاندھی نے سنیچر کو ٹوئٹ کیا کہ کام نہیں ہونے اور غیریقینی مستقبل کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں سے بڑی تعداد میں لوگ پیدل اپنے گھروں کا رخ کررہے ہیں۔ یہ شرمناک ہے کہ ہمارے شہری اس حال میں ہیں اور حکومت کے پاس اس بحران سے نپٹنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
انہوں نے ان کی اس حالت کے لئے حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ حکومت اس خطرناک حالت کے لئے ذمہ دار ہے۔ شہریوں کو یہ حالت کرنا ایک بہت بڑا جرم ہے۔ آج بحران کے اس وقت میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں کو کم از کم احترام اور سہارا تو ملنا ہی چاہئے۔ حکومت جلد از جلد ٹھوس اقدامات کرے تاکہ یہ بڑا المیہ نہ بن جائے۔
اس درمیان کانگریس کے ترجمان اجے ماکن نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ مہاجر مزدوروں کی نقل مکانی سے صاف ہوگیا ہے کہ لوگوں کو اس حکومت پر اعتماد نہیں ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت نے لاک ڈاون کا اعلان کرنے سے پہلے ضروری تیاری نہیں کی تھی۔
جاری یو این آئی۔ م ع۔ 2125

خاص خبریں
صدر جمہوریہ  اور  وزیراعظم نے ووٹروں سے بڑھ چڑھ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی

صدر جمہوریہ اور وزیراعظم نے ووٹروں سے بڑھ چڑھ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ووٹروں، خاص طور پر نوجوان ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ لوک سبھا انتخابات کا پہلا مرحلہ شروع ہونے کے ساتھ ہی ریکارڈ تعداد میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے

لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کا عمل جمعہ کو 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پرامن طریقے سے جاری ہے اور ابھی تک کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔

...مزید دیکھیں
منی پور میں فائرنگ اور ای وی ایم کی تباہی کی وجہ سے ووٹنگ میں خلل

منی پور میں فائرنگ اور ای وی ایم کی تباہی کی وجہ سے ووٹنگ میں خلل

امپھال، 19 اپریل (یو این آئی) طویل عرصے سے تشدد سے نبردآزما منی پور میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ جمعہ کو فائرنگ، الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کی تباہی اور مسلح افراد کے ووٹروں کو دھمکیاں دینے کی خبروں کی وجہ سے متاثر ہوئی۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کو جیل میں انسولین نہیں دی جارہی ہے:  آپ

کیجریوال کو جیل میں انسولین نہیں دی جارہی ہے: آپ

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) نے مودی حکومت پر وزیر اعلی اروند کیجریوال کی زندگی سے کھیلنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہیں جیل میں انسولین نہیں دی جارہی ہے۔

...مزید دیکھیں
امت شاہ نے عوام سے ملک کی ترقی اور سلامتی کے لیے ووٹ دینے کی اپیل کی

امت شاہ نے عوام سے ملک کی ترقی اور سلامتی کے لیے ووٹ دینے کی اپیل کی

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو لوگوں سے اپیل کی کہ وہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں ملک کی ترقی، سلامتی، اتحاد اور خودمختاری کے لیے بڑی تعداد میں ووٹ دیں۔

...مزید دیکھیں
مدھیہ پردیش: انتہائی نکسل متاثرہ بالاگھاٹ کے ڈوگلائی بوتھ پر دو گھنٹے میں 100 فیصد ووٹنگ

مدھیہ پردیش: انتہائی نکسل متاثرہ بالاگھاٹ کے ڈوگلائی بوتھ پر دو گھنٹے میں 100 فیصد ووٹنگ

بھوپال، 19 اپریل (یو این آئی) ووٹنگ شروع ہونے کے دو گھنٹے کے اندر مدھیہ پردیش کے نکسل متاثرہ بالاگھاٹ ضلع کے ایک انتہائی نکسل متاثرہ بوتھ پر 100 فیصد ووٹنگ کی اطلاع ہے۔

...مزید دیکھیں
انڈیا گروپ کی  جیت ہوگی، اسٹالن نے امید ظاہر کی

انڈیا گروپ کی جیت ہوگی، اسٹالن نے امید ظاہر کی

چنئی، 19 اپریل (یو این آئی) دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) کے صدر اور تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے امید ظاہر کی ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں انڈیا گروپ جیت جائے گا۔

...مزید دیکھیں

جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو:شکیل بدایوں

19 Apr 2024 | 8:32 AM

(20 اپریل برسی کے موقع پر ..)ممبئی، 19اپریل (یو این آئی) مشہور شاعر اور نغمہ نگار شکیل بدایونی کا اپنی زندگی کے تئیں نظریہ ان کے اس شعر میں پنہاں ہے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image