image
Tuesday, Mar 26 2019 | Time 03:21 Hrs(IST)
National

کمزور مودی چین کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں بولے: راہل گاندھی

کمزور مودی چین کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں بولے: راہل گاندھی

نئی دہلی، 14 مارچ (یو این آئی) پاکستانی جنگجو تنظیم جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے میں چین کی طرف سے روکاوٹ کھڑی کرنے کے معاملے پر کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو گھیرتے ہوئے کہا ہے کہ مسٹر مودی بہت کمزور وزیر اعظم ہیں اور انہوں نے چین کے اس اقدام پر اس کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں بولا۔
مسٹر راہل گاندھی نے چین کے تئيں وزیر اعظم کی پالیسی کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے خلاف کام کرنے والے چین کے خلاف مسٹر مودی نے ایک بھی لفظ نہیں بولا ہے جبکہ وہ چینی صدر شی جنپنگ کو گلے لگاتے ر ہے ہیں اور ان کے ساتھ جھولا بھی جھول چکے ہیں۔
کانگریس صدر نے جمعرات کو ٹویٹ کیا کہ "کمزور مودی شی جنپنگ سے بچتے ہیں۔ چین نے جب ہندوستان کے خلاف کارروائی کی تو اس کے خلاف مسٹر مودی کے منہ سے ایک لفظ بھی نہیں نکلا"۔
انہوں نے چین کے ساتھ ہندوستان کی سفارت کاری کا مذاق اڑاتے ہوئے کہاکہ " مسٹر نمو کی چینی پالیسی ہے: گجرات میں شی جنپنگ کے ساتھ جھولا جھولو، دہلی میں شی جنپنگ سے گلے ملو اور چین میں شی جنپنگ کے سامنے گھٹنے ٹیک دو"۔
انہوں نے جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر کی تصاویر کے ساتھ اس خبر کو بھی پوسٹ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں چین کی وجہ سے چوتھی بار مسعود اظہر کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار نہیں دیا گیا۔
یو این آئي ۔م ش ۔ 1925

خاص خبریں
جموں کے اکھنور میں وزیر اعظم مودی کی انتخابی ریلی کے لئے کچی فصل کاٹی گئی

جموں کے اکھنور میں وزیر اعظم مودی کی انتخابی ریلی کے لئے کچی فصل کاٹی گئی

جموں،25 مارچ (یو این آئی) جموں کے اکھنور میں کسانوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی انتخابی ریلی کے مقام کو خالی کرنے کے لئے اپنی کچی فصل کاٹ دی ہے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس کا بڑا اعلان: عام لوگوں کوماہانہ 12 ہزار روپے کی آمدنی اور غریب کنبوں کو 72 ہزار روپے کی سالانہ امداد یقینی بنائے گی

کانگریس کا بڑا اعلان: عام لوگوں کوماہانہ 12 ہزار روپے کی آمدنی اور غریب کنبوں کو 72 ہزار روپے کی سالانہ امداد یقینی بنائے گی

نئی دہلی،25مارچ (یواین آئی)کانگریس نے آج ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس کی حکومت بنی تو ہر ہندوستانی کو بارہ ہزار روپے ماہانہ آمدنی اور پانچ کروڑ غریب خاندانوں کو سالانہ 72ہزار روپے کی مدد یقینی بنائے گی۔

...مزید دیکھیں
جیٹ ایرویز کے چےئرمین نریش گوئل اپنے عہدہ سے مستعفی

جیٹ ایرویز کے چےئرمین نریش گوئل اپنے عہدہ سے مستعفی

ممبئی‘25 مارچ (یو این آئی) جیٹ ایر ویز کے چےئرمین اور ان کی اہلیہ انیتا گوئل نے آج پیر کو مالی مسائل سے دوچار اس اےئرلائنس کے بورڈ آف ڈائریکٹر سے استعفی د ے دیا ۔

...مزید دیکھیں
جنوبی ایران میں زبردست سیلاب ، 11 ہلاک

جنوبی ایران میں زبردست سیلاب ، 11 ہلاک

تہران، 25 مارچ (اسپوٹنک) جنوبی ایران کے فارس صوبہ کے شیراز شہر میں اچانک آئے تباہ کن سیلاب کی وجہ سے کم از کم 11 لوگوں کی موت ہوگئی اور 35 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
سونیا  اور راہل گاندھی کے لئے انتخابی مہم  چلائے گی این سی پی: ترپاٹھی

سونیا اور راہل گاندھی کے لئے انتخابی مہم چلائے گی این سی پی: ترپاٹھی

نئی دہلی، 25 مارچ (یو این آئی) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) ترقی پسند اتحاد کی چیئر پرسن سونیا گاندھی اور کانگریس صدر راہل گاندھی کی حمایت میں انتخابی مہم چلائے گی۔

...مزید دیکھیں
گاندھی نگر سیٹ پر بی جے پی کی شکست آسان نہیں

گاندھی نگر سیٹ پر بی جے پی کی شکست آسان نہیں

گاندھی نگر،24مارچ(یو این آئی)سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کا ٹکٹ کٹنے سے سرخیوں میں آنے والی گجرات کی گاندھی نگر لوک سبھا سیٹ پر گذشتہ 30 سال سے بی جے پی کا قبضہ ہے اور اس الیکشن میں ابھی اسے شکست دینا آسان نہیں ہوگا۔

...مزید دیکھیں
نینی تال- اودھم سنگھ نگر میں دو  قدآوروں کے درمیان  مقابلہ

نینی تال- اودھم سنگھ نگر میں دو قدآوروں کے درمیان مقابلہ

(رویندر دیوليال سے)
نینی تال، 25 مارچ (یو این آئی) کانگریس جنرل سکریٹری اور ریاست کے سابق وزیر اعلی ہریش راوت اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کےریاستی صدر اجے بھٹ کے انتخابی میدان میں اترنے سے اتراکھنڈ کی نینی تال-اودھم سنگھ نگر سیٹ سب سے خاص ہو گئی ہے اور یہاں کا انتخاب کافی دلچسپ ہو گیا ہے۔

...مزید دیکھیں

گیل کی طوفانی اننگ سے پنجاب نے راجستھان کو ہرایا

25 Mar 2019 | 11:52 PM

جے پور، 25 مارچ (یو این آئی) ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کی 47گیندوں پر 79 رن کی طوفانی اننگ اور ڈیتھ اووروں میں شاندار گیندبازی کی بدولت کنگس الیون پنجاب نے راجستھان رائلس کو آئی پی ایل 12 کے مقابلے میں پیر کو 14 رن سے ہرادیا۔

آسٹریلیا نے ہندوستان سے آخری اوور میں فتح چھینی

آسٹریلیا نے ہندوستان سے آخری اوور میں فتح چھینی

24 Feb 2019 | 11:29 PM

وشاکھاپٹنم، 24 فروری (یو این آئی) ياركرمین جسپريت بمراه نے 19 ویں اوور میں دو وکٹ لے کر ہندوستان کے لئے غیر متوقع جیت کی امید پیدا کردی تھی لیکن امیش یادو کے اننگز کے آخری اوور میں آسٹریلیا نے 14 رن حاصل کرکے ہندوستان کے ہاتھوں سے اتوار کے روز پہلے ٹوٹي- 20 میچ میں جیت چھین کر دو میچوں کی سیریز میں 1۔0 کی برتری حاصل کرلی۔

image