image
Friday, Apr 19 2024 | Time 10:37 Hrs(IST)
National

مودی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے 14 کروڑ نوجوان بے روزگار: راہل گاندھی

مودی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے 14 کروڑ نوجوان بے روزگار: راہل گاندھی

نئی دہلی، 9 اگست (یو این آئي) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کوبراہ راست نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ ان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں 14 کروڑ نوجوانوں کو بے روزگاری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مسٹر راہل گاندھی نے اتوار کے روز یہاں جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ، "جب مسٹر مودی وزیر اعظم بنے تو انہوں نے ملک کے نوجوانوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ہر سال دو کروڑ نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گے۔ ایک بڑا خواب دکھایا، لیکن اس کا سچ یہ سامنے آیا کہ 14 کروڑ نوجوانوں کو ان کی غلط پالیسیوں نے بے روزگار کردیا"۔
انہوں نے کہا کہ یہ سب مسٹر مودی کی غلط پالیسیوں، نوٹ بندی، غلط جی ایس ٹی اور پھر لاک ڈاؤن میں ان کے غلط پالیسی اپنانے کی وجہ سے ہوا ہے۔ ان کے ان تین اقدامات نے ملک کے ڈھانچے کو تباہ کر دیا ہے اور اب سچائی یہ ہے کہ ہندوستان اپنے نوجوانوں کو روزگار نہیں دے سکتا۔ اسی وجہ سے یوتھ کانگریس زمینی سطح پر جا رہی ہے، جو ہر شہر اور قصبے میں اس مسئلے کو سڑکوں پر اٹھائے گی۔
کانگریسی قائد نے کہا کہ "آپ سب 'روزگار دو پروگرام' سے وابستہ ہوں اور یوتھ کانگریس کے ساتھ مل کر ملک کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں۔ میں یوتھ کانگریس کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں، یہ آپ کا یوم تاسیس ہے، لگے رہیے، ہندوستان کے نوجوانوں کے لئے یہ لڑائی لڑتے رہیں"۔
یو این آئی۔ م ش۔ 1545

خاص خبریں
لوک سبھا کے پہلے مرحلے میں 102 سیٹوں پر ووٹنگ شروع

لوک سبھا کے پہلے مرحلے میں 102 سیٹوں پر ووٹنگ شروع

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 پارلیمانی نشستوں کے لیے جمعہ کی صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
اتر پردیش کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

اتر پردیش کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

لکھنؤ، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان مغربی اتر پردیش کے نو اضلاع کی آٹھ سیٹوں پر جمعہ کی صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
مغربی تریپورہ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ شروع

مغربی تریپورہ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ شروع

اگرتلہ، 19 اپریل (یو این آئی) مغربی تریپورہ پارلیمانی حلقہ میں سخت سیکورٹی کے درمیان جمعہ کی صبح ووٹنگ شروع ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
اتراکھنڈ کی سبھی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر سخت سیکورٹی کے درمیان ووٹنگ شروع

اتراکھنڈ کی سبھی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر سخت سیکورٹی کے درمیان ووٹنگ شروع

دہرادون، 19 اپریل (یو این آئی) ملک میں اٹھارویں لوک سبھا کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے اتراکھنڈ کی پانچوں سیٹوں کے لیے جمعہ کی صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
اروناچل میں لوک سبھا اور اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

اروناچل میں لوک سبھا اور اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

ایٹا نگر، 19 اپریل (یو این آئی) اروناچل پردیش میں 18ویں لوک سبھا اور 11ویں ریاستی اسمبلی کے بیک وقت ہونے والے انتخابات کے لئے سخت سیکورٹی کے درمیان جمعہ کو ووٹنگ شروع ہوئی۔

...مزید دیکھیں
وائس ایڈمرل دنیش ترپاٹھی بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

وائس ایڈمرل دنیش ترپاٹھی بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل دنیش کمار ترپاٹھی کو بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
منی پور کی دو لوک سبھا سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

منی پور کی دو لوک سبھا سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

امپھال، 19 اپریل (یو این آئی) منی پور کی اندرونی اور بیرونی پارلیمانی نشستوں کے لیے جمعہ کو ووٹنگ شروع ہوگئی، جہاں عام انتخابات سے قبل کئی مہینوں سے نسلی تشدد دیکھنے میں آیا ہے۔

...مزید دیکھیں

جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو:شکیل بدایوں

19 Apr 2024 | 8:32 AM

(20 اپریل برسی کے موقع پر ..)ممبئی، 19اپریل (یو این آئی) مشہور شاعر اور نغمہ نگار شکیل بدایونی کا اپنی زندگی کے تئیں نظریہ ان کے اس شعر میں پنہاں ہے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image