image
Monday, Jun 25 2018 | Time 18:52 Hrs(IST)
  • ایمرجنسی میں سرکاری دہشت گردی اور لاقانونیت کا بول بالا تھا:نقوی
  • جیٹلی نے اندرا گاندھی کا موازنہ ہٹلر سے کیا
  • بی آر اونے سیاچن گلیشیربیس کیمپ کو جانے والا پل تعمیر کیا
  • اسکین کی بیماری ویٹیلیگوکے تئیں بیداری لانے کی ضرورت:ممتا بنرجی
  • پونچھ میں پاکستانی قبضہ والے کشمیر کے آٹھ سالہ بچہ نے غلطی سے سرحد عبور کی
  • ممبئی میں ایک دن میں 438یصدزائدریکارڈبارش ،عام زندگی مفلوج
  • ممبرا ن پارلیمنٹ کے فنڈ کو استعمال کرنے میں مغربی بنگا ل سرفہرست
  • حیدرآباد میں سوچھ آئی کونک پلیسس پروگرام کی مشاورت اور جائزے کا آغاز
  • کالیشورم پراجکٹ کے بیشتر بیریجس کا کام جاری: ہریش راؤ
  • اہم مسائل سے عوامی توجہ ہٹانے وزیراعلیٰ تلنگانہ کی کوشش: بی جے پی
  • فکسنگ دعووں پر پی سی بی نے اکمل سے مانگا جواب
National Share

سکما میں نکسلی حملے سے داخلی سلامتی کی قلعی کھل گئی: راہل گاندھی

سکما میں نکسلی حملے سے  داخلی سلامتی کی قلعی کھل گئی: راہل گاندھی

نئی دہلی، 13 مارچ (یو این آئی) کانگریس صدر راہل گاندھی نے چھتیس گڑھ کے سکما میں نکسلی حملے میں جوانوں کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے آج کہا کہ اس واقعہ نے داخلی سلامتی پر مودی حکومت کی پالیسیوں اور دعوؤ ں کی قلعی کھول دی ہے۔
مسٹر راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ داخلی سلامتی کے تعلق سے مودی حکومت کی پالیسیاں ناقص ہیں اور اس حملے نے بی جے پی حکومت کی پالیسیوں اور دعوؤں کی پول کھول دی ہے۔ انہوں نے نکسلی حملے میں شہید جوانوں کے اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یاب ہونے کی تمنا کی۔
انہوں نے ٹویٹ کیا کہ "چھتیس گڑھ کے سکما میں نکسلی حملے میں سینٹرل ریزرو پولس فورس (سی آر پی ایف) کے نو جوان شہید ہوئے ہیں۔ اس سے داخلی سلامتی پر حکومت کی ناقص پالیسیوں کا پردہ فاش ہوگیا ہے"۔
بعد میں کانگریس میڈیا انچارج رنديپ سنگھ سورجے والا نے ایک بیان جاری کر کے الزام لگایا کہ قومی سلامتی پر مودی حکومت کی بے سمت پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے اندر اور سرحد پر صورتحال خراب ہے۔ اس واقعہ سے نکسلزم پر لگام کسنے کے مودی حکومت کے دعوے کی بھی پول کھل گئی ہے۔
جاری۔ یو این آئی ۔م ش ۔ 1850

خاص خبریں
جامعہ ملیہ اسلامیہ  میں  قرآن کی نمائش 30 جون تک جاری رہے گی

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں قرآن کی نمائش 30 جون تک جاری رہے گی

نئی دہلی، 25جون (یو این آئی) جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے کہا کہ یہ اہم نمایش تھی، لائبریری انتظامیہ اور نور مائکرو فلم کے کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں، اس طرح کے پروگرام ہونے چاہئے ،اس سے قرآن سے رشتہ مضبوط ہوتا ہے اور انسان اس پیغام سے متعارف ہوتا ہے، جو اس کے رب نے اپنے بندوں پر عائد کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ایمرجینسی کے دوران ملک  21 ماہ تک  تشدد سے گزرا تھا: شاہ

ایمرجینسی کے دوران ملک 21 ماہ تک تشدد سے گزرا تھا: شاہ

نئی دہلی، 25 جون (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ نے ایمرجینسی کے لئے کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی نے محض اقتدار میں رہنے کے اپنے سیاسی مفاد کے لئے ملک میں جمہوریت کا قتل کر دیا اور 21 مہینوں تک قوم کو تکلیف و دکھ کے دور سے گزرنا پڑا تھا۔

...مزید دیکھیں
جیٹلی نے اندرا گاندھی کا موازنہ ہٹلر سے کیا

جیٹلی نے اندرا گاندھی کا موازنہ ہٹلر سے کیا

نئی دہلی، 25جون (یو این آئی) مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سینئر رہنما ارون جیٹلی نے آج کہا کہ محترمہ اندرا گاندھی کا ایمرجنسی میں رول جرمنی کے حکمراں ایڈولف ہٹلر کے طریقہ کار کی طرح ہوگیا تھا۔

...مزید دیکھیں
پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 18جولائی سے

پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 18جولائی سے

نئی دہلی، 22جون(یوا ین آئی) پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 18جولائی سے شروع ہوگا اور دس اگست تک چلے گا۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ رام جنم بھومی بابری مسجد تنازع کا  جلد  نپٹارہ  کرے: وی ایچ پی

سپریم کورٹ رام جنم بھومی بابری مسجد تنازع کا جلد نپٹارہ کرے: وی ایچ پی

نئی دہلی، 25 جون (یو این آئی) وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے آج کہا کہ اسے سپریم کورٹ سے توقع ہے کہ ایودھیا کے شري رام جنم بھومی بابری مسجد معاملے کی روزانہ سماعت کرے۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی کے باغی رہنما گھنشیام تیواڑی نے استعفی دیا

بی جے پی کے باغی رہنما گھنشیام تیواڑی نے استعفی دیا

جے پور ،25 جون (یو این آئی) راجستھان بھارتیہ جنتا پارٹی کے باغی لیڈر اور سانگانیر کے ممبر اسمبلی گھنشیام تیواڑي نے آج پارٹی سے استعفی دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی نو تشکیل شدہ بھارت واہنی سے آئندہ اسمبلی میں تمام 200 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑا کریں گے۔

...مزید دیکھیں
دہلی ہائی کورٹ نے جنوبی دہلی میں درختوں کے کاٹنے پر روک لگائی

دہلی ہائی کورٹ نے جنوبی دہلی میں درختوں کے کاٹنے پر روک لگائی

نئی دہلی، 25جون (یو این آئی) جنوبی دہلی علاقے میں سات کالونیوں کو ڈیولپ کرنے کے لئے مرکزی حکومت کے ہزاروں درخت کاٹنے کے متعلق متنازعہ فیصلے پر دہلی ہائی کورٹ نے آج اس پر چار جولائی تک روک لگادی۔

...مزید دیکھیں
پاکستانی ساختہ سیٹلائٹ آئندہ ماہ خلا میں روانہ کیا جائے گا

پاکستانی ساختہ سیٹلائٹ آئندہ ماہ خلا میں روانہ کیا جائے گا

25 Jun 2018 | 12:38 PM

اسلام آباد، 25 جون (یواین آئی) پاکستان اگلے ماہ پہلی بار خود ساختہ سیٹلائٹ خلا میں روانہ کرے گا۔ سیٹلائٹ کے کامیاب طور پر لانچ ہونے کے بعد یہ ملک تکنیکی طور پر ترقی پذیر ممالک میں شامل ہو جائے گا۔

فکسنگ دعووں پر پی سی بی نے اکمل سے مانگا جواب

25 Jun 2018 | 6:03 PM

لاہور، 25 جون (یو این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وکٹ کیپر بلے باز عمر اکمل کو ان کے ٹی وی پر دیے گئے انٹرویو میں مبینہ طور پر فکسنگ کے دعووں کے لئے انہیں وضاحت دینے کو کہا ہے۔

....

25 Jun 2018 | 12:45 PM

بہترین گلوکارکا ایوارڈاریجیت سنگھ کو (جب ہیری میٹ سیجل) کے گانے ’ہوائیں‘ کے لئےاو ر میگھنامشرا کو ’سکریٹ سپراسٹار‘ کا نغمہ ’کون ہوں‘ کے لئے بہترین گلوکارہ کا ایوارڈ دیا گیا ہےبہترین میوزک ڈائرکٹرامال ملک۔

پنجاب کو 88 رنوں پر ڈھیر کرکے بنگلور فاتح

14 May 2018 | 11:34 PM

اندور، 14 مئی (یو این آئی) فاسٹ بولر امیش یادو (23 رن پر تین وکٹ) کی قیادت میں گیند بازوں کی جارحانہ کارکردگی سے رائل چیلنجرز بنگلور نے کنگز الیون پنجاب کو پیر کو 10 وکٹ سے پیٹ کر آئی پی ایل 11 کے پلے آف میں پہنچنے کی اپنی امید کو قائم رکھا ہے۔

image