image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 15:47 Hrs(IST)
National

بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں لاقانونیت کے ماحول پر وزیر اعظم جواب دیں: راہل

بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں لاقانونیت کے ماحول پر وزیر اعظم جواب دیں: راہل

نئی دہلی،22مئی(یواین آئی)کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے آج الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت والی ریاستوں میں قانون و انتظام کی صورتحال بگڑنے کے سبب لاقانونیت کا ماحول پیدا ہوگیا ہے، جس پر وزیراعظم نریندر مودی کو جواب دینا چاہئے۔ کانگریس کے نائب صدر نے آج کہاکہ بی جے پی کی حکمرانی والی کئی ریاستوں میں قانون و انتظام کی حالت مسلسل خراب ہو رہی ہے اور لوگ قانون اپنے ہاتھ میں لینے لگےہیں۔ راجستھان کے واقعہ کے بعد اب جھارکھنڈ میں بھی ہجوم نے تین افراد کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا ہے۔ مسٹر گاندھی نے وزیر اعظم پر حملہ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ’بی جےپی کی حکمرانی والی ریاستوں ، راجستھان سے اترپردیش،ہریانہ اور اب جھارکھنڈ میں افراتفری کا ماحول ہے اور وہاں امن وقانون کی حالت خراب ہورہی ہے۔کیا وزیراعظم اس کا جواب دیں گے۔‘ اس سلسلے میں انہوں نے اخبار میں شائع ہوئی خبر کو بھی پوسٹ کیا ہےجس میں خون سے لتھ پتھ ایک شخص اسے پیٹنے والی بھیڑ سے زندگی کی بھیک مانگ رہا ہے۔ واضح رہے کہ جھارکھنڈ کے جمشیدپور میں ہجوم نے دو دن پہلے بچہ چوری کرنے کا الزام لگاکر تین افراد کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا تھا۔ دریں اثنا کانگریس پارٹی نے بھی ٹویٹ کرکے وزیر اعظم کو کارپوریٹ گھرانوں کا دوست قرار دیتے ہوئے ان پر حملہ کیا اور کہا کہ وہ قرض میں ڈوبے کسانوں کو نظرانداز کر رہے ہیں۔ یواین آئی۔ س ا

خاص خبریں
مودی اور راہل کے خلاف شکایتوں پر الیکشن کمیشن نے پارٹیوں کو نوٹس بھیجے

مودی اور راہل کے خلاف شکایتوں پر الیکشن کمیشن نے پارٹیوں کو نوٹس بھیجے

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اسٹار کمپینر نریندر مودی اور کانگریس کے اسٹار کمپینر راہل گاندھی کی طرف سے عوامی بیانات کے ذریعے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق شکایت درج کی ہے۔

...مزید دیکھیں
راجیو گاندھی نے اپنی جائیداد بچانے کے لیے وراثتی ٹیکس ختم کیا: مودی

راجیو گاندھی نے اپنی جائیداد بچانے کے لیے وراثتی ٹیکس ختم کیا: مودی

مرینہ، 25 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے 'وراثتی ٹیکس سے متعلق معاملے پر آج مسلسل دوسرے دن کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیکس پہلے بھی کانگریس حکومت کے دور میں لاگو ہوا تھا، لیکن ماضی کی وزیر اعظم اندرا گاندھی سے جائیداد حاصل کرنے کے لیے ان کے بیٹے اور اس وقت کے وزیر اعظم راجیو گاندھی نے اس ٹیکس کو ختم کیا اور اب اس کا معاملہ طے کرنے کے بعد کانگریس اقتدار میں آکر اسی قانون کو مزید سختی سے نافذ کرنا چاہتی ہے۔

...مزید دیکھیں
او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

آگرہ:25اپریل(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کانگریس پر منھ بھرئی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس او بی سی ریزرویشن کے کوٹے میں چوری کر مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دینے کی خواہاں ہے۔

...مزید دیکھیں
دھنکھڑنے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا

دھنکھڑنے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے آج ایوان کے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا۔

...مزید دیکھیں
آپ  کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

آپ کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے سینئر لیڈر اور کابینہ کے وزیر سوربھ بھاردواج نے جمعرات کو دہلی کے لوگوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل کی ہے۔

...مزید دیکھیں
جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

پٹنہ، 25 اپریل (یو این آئی) بہار کی راجدھانی پٹنہ میں بدھ کی رات جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے لیڈر سوربھ کمار کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا جبکہ ان کا دوست زخمی ہو گیا۔

...مزید دیکھیں
ہم اپنے تشخص اور آئین کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

ہم اپنے تشخص اور آئین کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر، 25 اپریل (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ انڈیا الائنس کے تحت ہم سب اپنے تشخص اور آئین کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
راجیو گاندھی نے اپنی جائیداد بچانے کے لیے وراثتی ٹیکس ختم کیا: مودی

راجیو گاندھی نے اپنی جائیداد بچانے کے لیے وراثتی ٹیکس ختم کیا: مودی

25 Apr 2024 | 3:41 PM

مرینہ، 25 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے 'وراثتی ٹیکس سے متعلق معاملے پر آج مسلسل دوسرے دن کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیکس پہلے بھی کانگریس حکومت کے دور میں لاگو ہوا تھا، لیکن ماضی کی وزیر اعظم اندرا گاندھی سے جائیداد حاصل کرنے کے لیے ان کے بیٹے اور اس وقت کے وزیر اعظم راجیو گاندھی نے اس ٹیکس کو ختم کیا اور اب اس کا معاملہ طے کرنے کے بعد کانگریس اقتدار میں آکر اسی قانون کو مزید سختی سے نافذ کرنا چاہتی ہے۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image