NationalPosted at: Oct 31 2024 5:51PM راہل اور پرینکا نے اندرا گاندھی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، 31 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے جمعرات کو سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی شہادت کو نمن کیامسٹر گاندھی نے کہا ’’پنڈت جی کی اندو، باپو کی پریہ درشنی، نڈر، بے خوف، انصاف پسند ہندوستان کی اندرا۔ دادی، ملک کے اتحاد اور سالمیت کے لیے آپ کی قربانی ہم سب کو ہمیشہ عوامی خدمت کے راستے پر چلنے کی ترغیب دیتی رہے گی۔‘‘
اس سے قبل مسٹر گاندھی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی سمادھی شکتی استھل پہنچے اور ان کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ملک کے اتحاد اور سالمیت کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے والی محترمہ اندرا گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ۔
محترمہ گاندھی نے کہا ’’ ملک کے تئیں آپ کی لگن،قربانی، جو کچھ ہم نے آپ سے سیکھا اور آپ کی جانب سے دی گئی اقدار ہمیشہ ہماری رہنما رہیں گی۔ آپ کی شہادت کو سلام۔‘‘
کانگریس پارٹی نے بھی اپنے آفیشل پیج پر محترمہ گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا “ہندوستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم اندرا گاندھی طاقت، لگن، ہمت اور مضبوط قیادت کی ایک مثال ہیں۔
ملک کے اتحاد اور سالمیت کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے والی اندرا گاندھی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت۔
یو این آئی۔ این یو۔