NationalPosted at: Aug 11 2022 8:44PM مہنگائی، بے روزگاری پر راہل-پرینکا کا وزیراعظم پر حملہ
نئی دہلی، 11 اگست (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور اتر پردیش پارٹی کی جنرل سکریٹری انچارج پرینکا گاندھی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی پر راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مہنگائی اور بے روزگاری نظر نہیں آتی اور وہ لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی کو عوام کوگمراہ کرنے، توہم پرستی پھیلا کر عوامی مفاد کے خلاف اپنے کاموں کو چھپانے کی کوشش کرنے کے بجائے عوام کو جواب دینا چاہئے۔
مسٹر گاندھی نے کہا ’’وزیر اعظم کو مہنگائی نظر نہیں آتی، بے روزگاری نظر نہیں آتی، اپنے کالے کارناموں کو چھپانے کے لیے ’کالا جادو‘ جیسی توہم پرستانہ باتیں کر کے وزیر اعظم کے عہدے کے وقار کو گرانا اورملک کو گمراہ کرنا بند کیجئے، وزیراعظم جی۔ عوام کے مسائل کا جواب دینا ہی پڑے گا‘‘۔
اس کے ساتھ ہی محترمہ گاندھی نے مہنگائی کے تعلق سے مسٹر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ’’آپ ادھر ادھر کی بات نہ کریں، بتائیے مہنگائی بڑھا کر کیوں لوٹا، عوام کو کالے کپڑوں سے گلہ نہیں، آپ کی رہبری پر سوال ہے۔
"یو این آئی۔ این یو۔