NationalPosted at: May 23 2018 12:05AM پولیس فائرنگ میں لوگوں کی ہلاکت سرکاری دہشت گردی :راہل
نئی دہلی ،22مئی (یواین آئی)کانگریس صدر راہل گاندھی نے تمل ناڈو کے تھوتھوکوڈی ضلع میں مظاہرین کے پولیس فائرنگ میں ہلاک ہونے کے واقعہ کو آج سرکاری حمایت والی دہشت گردی قراردیا۔
مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کرکے کہا،’’پولیس کے ذریعہ تمل ناڈو کے اسٹرلائٹ تانبا پلانٹ میں نو لوگوں کا گولی مارکر قتل کرنا سرکار کی حمایت والی دہشت گردی کی ایک مثال ہے ۔مظاہرین اپنے ساتھ ہورہی نا انصافی کے خلاف احتجاج کررہے تھے ۔میں ہلاک شدگان کے لواحقین کے تئیں ہمدردی کا اظہار کرتاہوں ۔‘‘
واضح رہے کہ تمل ناڈو کے تھوتھوکوڈی ضلع میں ویدانتا اسٹرلائٹ تانبا پلانٹ کے خلاف گزشتہ سودنوں سے جاری احتجاجی مظاہرہ آج تشددکی شکل اختیار کرگیا۔تشددکے دوران پولیس فائرنگ میں 11لوگوں کی موت ہوگئی اور متعددزخمی ہوگئے ۔
یواین آئی ۔ایف اے