NationalPosted at: Aug 20 2017 10:45PM کھتولی ریلوے حادثہ : ریلوے کے 8 حکام کے خلاف کارروائی
نئی دہلی، 20 اگست (یو این آئی)مغربی اتر پردیش کے کھتولی میں کل شام 18477 کلنگ اتکل ایکسپریس حادثے پر ریلوے کی وزارت نے اپنے آٹھ حکام کے خلاف اب تک سب سے سخت کارروائی کی ہے۔ ریلوے بورڈ میں رکن (انجنیئرنگ)، شمالی ریلوے کے جنرل منیجر اور دہلی کے ڈویژنل ریلوے مینیجر کو فوری طور پر چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔ ریلوے وزارت نے شمالی ریلوے کے چیف ریلوے انجینئر کا تبادلہ کرنے کے ساتھ ساتھ سینئر ڈویژنل انجینئرسمیت چار افسران کو معطل کردیا ہے۔ جاری۔ یو این آئی۔ ع ا۔ 2125