NationalPosted at: Sep 15 2019 10:38PM ریلوے بورڈ کے چیئرمین مسٹر ونود کمار یادو کو ممتاز انجینئرس ایوارڈ سے نوازا گیا
نئی دہلی،15ستمبر (یو این آئی) ہنرمندی کی ترقی اور صنعتکاری کے مرکزی وزیر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے نے ریلوے بورڈ کے چیئرمین جناب ونود کمار یادو کو ممتاز انجینئرس ایوارڈ سے نوازا۔ یہ ایوارڈ آج نئی دلی میں انسٹی ٹیوشن آف انجینئرس کے ذریعے 52وین انجینئرس ڈے پر منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں پیش کیا گیا۔ یہ ایوارڈ انجینئرنگ کے شعبے میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ 52 ویں انجینئرس ڈے کا موضوع ‘‘تبدیلی کے لیے انجینئرنگ ہے’’ ۔
انسٹی ٹیوشن آف انجینئرس کے دلی ریاستی مرکز کے چیئرمین جناب دنیش کمار، انسٹی ٹیوشن آف انجینئرس کے حال ہی کے سابق صدر جناب ششر کمار بینرجی اور دیگر کئی معزز انجینئر اس موقعے پر موجود تھے۔
یو این آئی۔ ظ ا