image
Friday, Mar 29 2024 | Time 20:13 Hrs(IST)
National

ریلوے امتحانات کے امیدواروں کے معاملہ پر حکومت مکمل طورپر حساس: وزیر ریلوے

ریلوے امتحانات کے امیدواروں کے معاملہ پر حکومت مکمل طورپر حساس: وزیر ریلوے

نئی دہلی، 26جنوری(یو این آئی) وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے آج کہاکہ ریلوے بھرتی کے عمل سے متعلق امیدواروں کے جذبات کے تئیں مکمل طورپر حساس ہے اور ان کی شکایات کو ایک مقررہ وقت میں حل کیا جائے گا۔
وزیر ریلوے نے یوم جمہوریہ کی چھٹی کے باوجود ریل بھون میں حکام کے ساتھ میٹنگ کرنے کے بعد پریس کانفرنس بلائی اور کہاکہ ریلوے بھرتی بورڈ کے سال 2019کے نوٹس کے مطابق ہی شفافیت کے ساتھ مکمل عمل پر عملدرآمد کیا گیا ہے لیکن درخواست دینے والے امیدوار بھی ہماری کنبہ کا حصہ ہیں اس لئے ان کی شکایتوں اور تشویشات کو مکمل حساسیت کے ساتھ سنا جائے گا اور ایک مقررہ وقت میں حل کیا جائے گا۔
مسٹر ویشنو نے کہاکہ ریلوے کی اعلی سطحی کمیٹی بنائی گئی ہے۔ امیدواروں کو تین ہفتہ کے اندر یعنی 16فروری تک اپنی میمورنڈم دینے ہوں گے اور کمیٹی ان پر غور و خوض کرکے چار مارچ تک اپنی رپورٹ وزارت کو سونپے گی۔ اگر میمورنڈم کی تعداد بہت زیادہ نہیں ہوئی تو رپورٹ جلد بھی آسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ رپورٹ موصول ہونے کے بعد وزارت ہمدردی کے ساتھ فیصلہ کرے گی۔
نامہ نگاروں کے ذریعہ عمل سے متعلق طلبا کے سوالات کا ذکر کئے جانے پر وزیرریلوے نے کہاکہ سال 2019میں تکنیکی غیرتکنیکی زمروں کے عہدوں کے لئے اشتہار نکلے تو اسے دنیا کی سب بری بھرتی مہم کہا گیا تھا کیونکہ ان کے لئے سوا کروڑ سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی تھیں جبکہ اس سے پہلے یونین پبلک سروس کمیشن یا اسٹاف سلیکشن کمیشن کے بھرتی امتحانات کو سب سے بڑی بھرتی مہم سمجھا جاتا تھا جہاں زیادہ سے زیادہ پانچ یا سات لاکھ درخواستیں آتی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ بھرتی کے نوٹس میں واضح طورپر کہا گیا تھا کہ ضرورت پڑنے پر دو مرحلوں میں امتحان کرایا جائے گا۔
جاری یو این آئی۔ م ع۔ 1745

خاص خبریں
جمہوریت کو تباہ کرنے والوں کے خلاف ضرور کارروائی کی جائے گی: راہل

جمہوریت کو تباہ کرنے والوں کے خلاف ضرور کارروائی کی جائے گی: راہل

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی ) کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ’’جمہوریت کو تباہ و برباد کرنے والوں کے خلاف ضرور کارروائی کی جائے گی مسٹر گاندھی نے جمعہ کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ مرکزی تفتیشی بیورو اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو اپنا کام کرنا چاہئے اور اگر یہ لوگ اپنا کام کرتے تو ایسا نہ ہوتا مسٹر گاندھی نے کہا "کسی دن اگر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کی حکومت بدلتی ہے، تو یقینی طور پر جمہوریت کو ختم کرنے والے لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ' اور ایسی کارروائی کی جائے گی کہ کسی کو دوبارہ ایسا کرنے کی ہمت نہیں ہوگی۔

...مزید دیکھیں
کانگریس کو 1700 کروڑ روپے کا نیا انکم ٹیکس نوٹس ملا

کانگریس کو 1700 کروڑ روپے کا نیا انکم ٹیکس نوٹس ملا

نئی دہلی، 28 مارچ ( یو این آئی ) محکمہ انکم ٹیکس نے مالی سال 2017-18 سے 2020-21 کے لیے کانگریس پارٹی کو 1700 کروڑ روپے کا نیا نوٹس بھیجا ہے ذرائع کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس کا یہ ڈیمانڈ نوٹس سال 2017-18 سے 2020-21 کے لیے ہے کانگریس کو بھیجے گئے نوٹس میں 1700 کروڑ روپے کا جرمانہ اور سود شامل ہے محکمہ انکم ٹیکس کے نوٹس نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے درمیان کانگریس کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے کانگریس نے دہلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں 2017-2021 کے لیے محکمہ انکم ٹیکس کے جرمانے کی دوبارہ جانچ کا مطالبہ کیا گیا تھا، لیکن عدالت نے کانگریس کی عرضی کو مسترد کر دیا۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی 'ٹیکس دہشت گردی' کے ذریعے انتخابات جیتنا چاہتی ہے: کانگریس

بی جے پی 'ٹیکس دہشت گردی' کے ذریعے انتخابات جیتنا چاہتی ہے: کانگریس

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی) کانگریس نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر 'ٹیکس دہشت گردی' کے ذریعے لوک سبھا انتخابات جیتنے کی کوشش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس کے خلاف عدلیہ میں اپیل کی جائے گی اور اس کے خلاف عدالتی کارروائی کی جائے گی اور سڑکوں پر جدوجہد کی جائے گی پارٹی کے خزانچی اجے ماکن نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت سرکاری اداروں کا استعمال کر کے اپوزیشن جماعتوں کو مسلسل کمزور کر رہی ہے انکم ٹیکس ڈیارٹمنٹ سمیت دیگر کئی اداروں کا استعمال کر کے اپوزیشن پارٹیوں اور ان کے لیڈروں کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے اور ہراساں کیا جا رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
اقوام متحدہ کیجریوال کی حمایت میں آگے آیا: آپ

اقوام متحدہ کیجریوال کی حمایت میں آگے آیا: آپ

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) نے کہا ہے کہ اب اقوام متحدہ بھی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی حمایت میں آگے آگیا ہے آپ نے جمعہ کو کہا کہ عالمی سطح پر مسٹر کیجریوال کی حمایت میں اٹھنے والی آوازیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ انہوں نے حقیقی عوامی خدمت اور انقلابی ترقی کے تئیں اپنے عہد کو کیسے پورا کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
سوامی اسمرنانندی کی ابدی سفر پر روانگی میرا ذاتی خسارہ:وزیر اعظم نریندر مودی

سوامی اسمرنانندی کی ابدی سفر پر روانگی میرا ذاتی خسارہ:وزیر اعظم نریندر مودی

نئی دہلی، 29مارچ (یو این آئی)لوک سبھا انتخابات کے شاندار تہوار کی ہلچل کے درمیان ایک ایسی خبر آئی جس نے دل و دماغ میں چند لمحات کے لیے ایک جمود سا پیدا کردیا ہندوستان کے روحانی پیشوا شریمت سوامی اسمرنانندجی مہاراج کا سمادھی لینا میرے لئے ذاتی نقصان جیسا ہے چند برس قبل سوامی آتمستھانند جی کا مہا پریان اور اب سوامی اسمرنانند کی ابدی سفر پر روانگی نے کتنے ہی لوگوں کو سوگوار کر دیا تھا۔

...مزید دیکھیں
دہلی حکومت کے آیوش محکمہ میں ادویات کے فقدان کی بڑی وجہ سامنے آئی : طبی کانگریس

دہلی حکومت کے آیوش محکمہ میں ادویات کے فقدان کی بڑی وجہ سامنے آئی : طبی کانگریس

نئی دہلی29 مارچ (یو این آئی) دہلی حکومت کا عالمی معیار کا بنیادی صحت ماڈل اس قت مکمل طور پر ناکام نظر آیا جب افسران حکومت کے مختص کردہ بجٹ کو خرچ کرنے میں پوری طرح ناکام رہے ایک آر ٹی آئی کے حوالے سے اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ دہلی حکومت کے آیوش محکمہ میں ادویات کی خریداری کے لیے 7 کروڑ روپے کا بجٹ رکھا کیا گیا تھا لیکن افسران کی لاپرواہی اور بے حسی کی وجہ سے یہ بجٹ خرچ نہیں ہوسکا۔

...مزید دیکھیں
گولہ بارود اور ٹارپیڈو لے جانے والے بارج کشتی بحریہ کے بیڑے میں شامل

گولہ بارود اور ٹارپیڈو لے جانے والے بارج کشتی بحریہ کے بیڑے میں شامل

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی)سمندر میں گولہ بارود، ٹارپیڈو اور میزائلوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والی تیسری بارج کشتی ایل ایس ایم اے-18 جمعرات کو بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
دہلی حکومت کے آیوش محکمہ میں ادویات کے فقدان کی بڑی وجہ سامنے آئی : طبی کانگریس

دہلی حکومت کے آیوش محکمہ میں ادویات کے فقدان کی بڑی وجہ سامنے آئی : طبی کانگریس

29 Mar 2024 | 8:10 PM

نئی دہلی29 مارچ (یو این آئی) دہلی حکومت کا عالمی معیار کا بنیادی صحت ماڈل اس قت مکمل طور پر ناکام نظر آیا جب افسران حکومت کے مختص کردہ بجٹ کو خرچ کرنے میں پوری طرح ناکام رہے ایک آر ٹی آئی کے حوالے سے اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ دہلی حکومت کے آیوش محکمہ میں ادویات کی خریداری کے لیے 7 کروڑ روپے کا بجٹ رکھا کیا گیا تھا لیکن افسران کی لاپرواہی اور بے حسی کی وجہ سے یہ بجٹ خرچ نہیں ہوسکا۔

نغمہ نگار نہیں گلوکار بننے کی تمنا رکھتے تھے آنند بخشی

29 Mar 2024 | 1:05 PM

30 مارچ برسی کے موقع پر جاریممبئی، 29 مارچ (یواین آئی) سدا بہار گیتوں سے سامعین کو دیوانہ بنانے والے بالي ووڈ کے مشہور نغمہ نگار آنند بخشی نے تقریبا چار دہائی تک سامعین کواپنا دیوانہ بنائے رکھا لیکن بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگا کہ وہ نغمہ نگار نہیں بلکہ گلوکار بننا چاہتے تھے۔

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image