image
Friday, Mar 29 2024 | Time 15:01 Hrs(IST)
Regional

قانون ساز پارٹی کے اجلاس میں گہلوت کی زیر قیادت کانگریس حکومت کو متفقہ حمایت

قانون ساز پارٹی کے اجلاس میں گہلوت کی زیر قیادت کانگریس حکومت کو متفقہ حمایت

جے پور، 13 جولائی (یو این آئي) راجستھان میں آج ہونے والی کانگریس قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں ایک قرار داد منظور کرکے کانگریس صدر سونیا گاندھی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی اشوک گہلوت کی سربراہی میں کانگریس حکومت کی متفقہ حمایت کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس میں منظور کی جانے والی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ریاست کے آٹھ کروڑ عوام نے انڈین نیشنل کانگریس کو ریاست کی خدمت اور ترقی کے لئے پوری ذمہ داری سونپی ہے۔ کانگریس قانون ساز پارٹی کا ہر ساتھی اس قرار داد کو پورا کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
گزشتہ ڈیڑھ سال کی حکومت کے دوران اشوک گہلوت کی سربراہی میں کانگریس حکومت نے عوامی مفاد میں بہت سے انقلابی فیصلے کرکے انقلابی اقدامات کیے۔ حال ہی میں ریاست کی کانگریس حکومت کے ذریعہ کورونا وائرس کی وبا اور معاشی بحران سے لڑنے کے لئے کیے گئے اقدامات اور فیصلوں کی ملک بھر میں تعریف کی گئی ہے۔ یہاں تک کہ مرکزی حکومت نے ریاست کی کانگریس حکومت کے فیصلوں کی سفارش کرتے ہوئے انہیں پورے ملک کے لئے مثالی قرار دیا ہے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ کانگریس حکومت کے اچھے کام اور عوامی خدمات سے خوفزدہ ہو کر بی جے پی کی زیرقیادت سازشی قوتوں کے ذریعہ کانگریس کی ریاستی حکومت کو غیر مستحکم کرنے، اراکین اسمبلی کی خرید و فروخت کرنے، پیسوں کی لالچ دے کر وفاداری خریدنے اور پیسے و اقتدار کا ناجائز استعمال کرکے جمہوریت کا قتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے ۔
کانگریس قانون ساز پارٹی کے اجلاس میں متفقہ طور پر ان سازشی قوتوں کی مذمت کرتے ہوئے ایک قرار داد منظور کی گئي کہ جمہوری نظام کو مٹانے کی بی جے پی کی یہ سازش ریاست کے آٹھ کروڑ عوام کے عوامی فیصلے کی توہین ہے، جسے راجستھان کے باشندے کبھی قبول نہیں کریں گے۔
اجلاس میں کانگریس پارٹی اور کانگریس حکومت کو کمزور کرنے والی تمام غیر جمہوری قوتوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ کانگریس حکومت کا کوئی عہدیدار یا قانون ساز پارٹی کا ممبر اگر براہ راست یا بالواسطہ طورپر کانگریس حکومت مخالف یا پارٹی مخالف کام کرتا ہے یا اگر ایسی کسی سازش میں ملوث ہوتاہے تو ان کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جانی چاہئے۔ قانون ساز پارٹی متفقہ طور پر راجستھان کے عوام کی خدمت کے لئے پابند عہد ہے۔
یو این آئي۔ م ش۔ ع ا۔ 1735

خاص خبریں
اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے شار رینج میں وکرم-1 مداری راکٹ کے اسٹیج-2 کا تجربہ کیا

اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے شار رینج میں وکرم-1 مداری راکٹ کے اسٹیج-2 کا تجربہ کیا

چنئی، 29 مارچ (یو این آئی) خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کرنے والی ہندوستان کی سرکردہ کمپنی اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے وکرم-1 خلائی لانچ وہیکل (جسے کالم-250 کہا جاتا ہے) کے اسٹیج-2 کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال نے آمرانہ قوتوں کو چیلنج کیا: سنیتا کیجریوال

کیجریوال نے آمرانہ قوتوں کو چیلنج کیا: سنیتا کیجریوال

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کنوینر اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے کہا کہ ان کے شوہر کے خون کے ہر قطرے میں حب الوطنی ہے اور انہوں نے ملک کی بدعنوان اور آمرانہ طاقتوں کو چیلنج کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

جموں، 29 مارچ (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں قومی شاہراہ پر بیٹری چشمہ علاقے کے نزدیک ایک دلدوز سڑک حادثے میں 10 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ بچائو آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
مختار کا سکہ جرائم کی دنیا سے لے کر سیاست کی راہداریوں تک چلتا تھا

مختار کا سکہ جرائم کی دنیا سے لے کر سیاست کی راہداریوں تک چلتا تھا

مئو/غازی پور، 29 مارچ (یواین آئی) سابق رکن اسمبلی مختارانصاری کا جمعرات کو باندہ کے سرکاری اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے:  بحریہ کے سربراہ

قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے: بحریہ کے سربراہ

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی) بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج میں ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
جنوبی  افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جوہانسبرگ، 29 مارچ (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے شمال مشرقی صوبے لمپوپو میں گزشتہ روز ایک سڑک حادثے میں بس میں سوار کل 45 لوگوں کی موت ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

دمشق، 29 مارچ (یو این آئی) شام کے شمالی حلب شہر میں جمعہ کی علی الصبح سلسلہ وار دھماکے ہوئے۔

...مزید دیکھیں

نغمہ نگار نہیں گلوکار بننے کی تمنا رکھتے تھے آنند بخشی

29 Mar 2024 | 1:05 PM

30 مارچ برسی کے موقع پر جاریممبئی، 29 مارچ (یواین آئی) سدا بہار گیتوں سے سامعین کو دیوانہ بنانے والے بالي ووڈ کے مشہور نغمہ نگار آنند بخشی نے تقریبا چار دہائی تک سامعین کواپنا دیوانہ بنائے رکھا لیکن بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگا کہ وہ نغمہ نگار نہیں بلکہ گلوکار بننا چاہتے تھے۔

رام بن سڑک حادثہ:جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں کا اظہار رنج و غم

29 Mar 2024 | 3:00 PM

سری نگر، 29 مارچ (یو این آئی) جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کے ساتھ ساتھ اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری اور پیپلز کانفرنس کے سربراہ سجاد لون نے بھی رام بن سڑک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image