RegionalPosted at: Sep 23 2018 11:29PM گہلوت کو مانگنی چاہیئے معافی :وسندھرا
جھنجھنو،23ستمبر(یواین آئی)راجستھان کی وزیراعلی وسندھرا راجے نے کہاکہ سابق وزیراعلی اشوک گہلوت کو شہیدوں کے اعزازمیں منعقدہ پروگرام کو پیسوں کی بربادی بتانے پر عوام سے معافی مانگنی چاہئے ۔
محترمہ راجے نے آج اپنے بیان میں کہاکہ گزشتہ 14اگست کو شہیدوں کی یاد میں سرحدی ضلع میں ’شہادت کو سلام ‘پروگرام منعقد کیاگیا۔لیکن مسٹر گہلوت نے اسے پیسے کی بربادی بتایا۔
انھوں نے کہاکہ ایسا کہہ کر سابق وزیراعلی نے ہمارے شہیدوں اور جانبازفوجیوں کی توہین کی ہے ،جنکی وجہ سے آج ملک محفوظ ہے ۔شہیدوں کی اس توہین کے لئے ریاست کے عوام انھیں معاف نہیں کریں گے ۔انھیں اسکے لئے عوام سے معافی مانگنی چاہئے ۔
یواین آئی ۔ایف اے