RegionalPosted at: Jul 12 2020 11:58PM سیاسی واقعات کے درمیان کانگریس کی کل اہم میٹنگ
جے پور، 12 جولائی (یواین آئی) راجستھان میں گہلوت حکومت کو گرانے کے الزام جوابی الزام کے درمیان کل صبح ساڑھے دس بجے کانگریس قانون سازوں کی اہم میٹنگ بلائی گئی ہے۔
معتبر ذرائع نے آج بتایا کہ اس میٹنگ میں کانگریس اعلی کمان نے سینئر لیڈر اجے ماکن، رندیپ سرجے والا اور اویناش پانڈے کو جے پور بھیجا ہے جو غیر مطمئن کانگریس لیڈروں سے بات چیت کرکے اعلی کمان کو اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں دو تین دنوں سے دہلی میں موجود ڈپٹی وزیراعلی سچن پائلٹ بھی شرکت کرنے آرہے ہیں۔ مسٹر پائلٹ کانگریس کی چیئرپرسن سونیا گاندھی سے ملنا چاہتے تھے لیکن انہیں وقت نہیں دیا گیا۔ انہوں نے اپنی بات پارٹی کے سپروائزروں کو بتانے کا حکم دیا۔
واضح رہےکہ راجیہ سبھا انتخابات کے دوران بھی وزیراعلی اشوک گہلوت نے بی جے پی پر کانگریس اراکین اسمبلی کی خریدوفروخت اور حکومت گرانے کی کوششوں کا الزام لگایا تھا۔ بعد میں کانگریس اور بی جے پی میں الزام جوابی الزام کا دور چلا جس سے مسٹر پائلٹ بات چیت کا مرکزی نقطہ بن گئے۔
یواین آئی۔ ظ ا