RegionalPosted at: Mar 7 2021 6:48PM کورونا ضابطوں پر عمل نہ کرنے پر سختی برتنی پڑے گی: گہلوت
جے پور، 7 مارچ (یو این آئی) راجستھان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے معاملوں میں پھر سے اضافہ ہونے لگا ہے اور وزیرعلی اشوک گہلوت نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کووڈ پروٹوکول پر پوری طرح عمل کریں نہیں تو حکومت کو پہلے کی طرح سختی برتنی پڑے گی مسٹر گہلوت نے کہا کہ مارچ کی شروعات سے ریاست میں کورونا کے معاملوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ ماہ ہر دن سو سے بھی کم معاملے سامنے آرہے تھے لیکن اب یہ تعداد دو سے زیادہ یومیہ ہوگئی ہے۔ ایسے میں انہوں نے لوگں سے اپیل کی کہ وہ کووڈ پروٹوکول پر پوری طرح عمل کریں وگرنہ حکومت کو پہلے کی طرح سختی برتنی پڑے گی۔
ہفتہ کی شام کو محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ریاست کے تقریباً دو درجن اضلاع میں 233 نئے معاملات سا،مئ آئے ہیں۔ جن میں سے 58 ڈونگر پور میں نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ جس کی وجہ سے ڈونگر پور میں کورونا مریضوں کی تعداد 5235 ہوگئی۔ تاہم اب تک 5001 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔ اسی طرح جے پور میں 38، جودھ پور میں 25، اودے پور میں 23، کوٹہ میں 13 اور راجسمند میں 12 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ این یو۔