image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 13:43 Hrs(IST)
Regional

راجستھان میں آٹھ بجے سے ووٹوں کی گنتی شروع

راجستھان میں آٹھ بجے سے ووٹوں کی گنتی  شروع

جے پور، 11 دسمبر (یو این آئی) راجستھان کی پندرہویں اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی سبھی ضلع کوارٹر کے سرکاری کالجوں میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان آج صبح آٹھ بجے شروع ہو گئی۔
الیکشن محکمے کے مطابق پہلے پوسٹل ووٹوں کی گنتی شروع کی گئی ۔ غیر جانبدار اورپر امن ووٹوں کی گنتی کے لئے سیکورٹی کےسخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس دوران سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں تاکہ ووٹوں کی گنتی کی نگرانی کی جا سکے۔
جے پور اور جودھپور میں دو دو مراکز پر اور باقی 31 اضلاع میں ایک ایک مرکز پر ووٹوں کی گنتی کی جا رہی ہے۔ اس طرح 199 اسمبلی حلقوں کے 35 مراکز پر ووٹوں کی گنتی کی جا رہی ہے۔ ووٹوں کی گنتی کے مقام پر داخلے کے لئے سیکورٹی کا سہ سطحی انتظام کیا گیا ہے۔
جے پور میں ضلع کی 19 نشستوں کے لئے ووٹوں کی گنتی راجستھان اور کامرس کالج میں شروع ہوئی۔ اسی طرح دیگر اضلاع میں بھی ووٹوں کی گنتی آٹھ بجے شروع ہوگئی۔ ووٹوں کی گنتی شروع ہونے کے بعد شروع کے ایک دو گھنٹے بعد رجحانات ملنے شروع ہو جائیں گے اور دوپہر بعد نتائج ملنے لگ جائیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ پندرهويں اسمبلی کے لئے گذشتہ سات دسمبر کو 199 سیٹوں پر پولنگ ہوئی تھی۔ الور ضلع کے رام گڑھ اسمبلی حلقہ میں بہوجن سماج پارٹی کے امیدوار لکشمن سنگھ کے انتقال کی وجہ سے الیکشن نہیں ہوپا تھا۔
ووٹوں کی گنتی میں وزیر اعلی وسندھرا راجے، سابق وزیر اعلی اشوک گہلوت، کانگریس کے ریاستی صدر سچن پائلٹ سمیت کل 2274 امیدواروں کے انتخابی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے ای وی ایم-وی وی پیٹ پر طلب کی وضاحت

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے ای وی ایم-وی وی پیٹ پر طلب کی وضاحت

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بدھ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کے ساتھ ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ (وی وی پیٹ) پرچیوں کی گنتی کو 100 فیصد تک بڑھانے کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے کئی وضاحتیں دینے کے ساتھ ہی یہ بھی بتانے کو کہا کہ کیا مائیکرو کنٹرولر ایک بار پروگرام کرنے کے قابل ہے؟
جسٹس سنجیو کھنہ اور ایس وی این بھٹی کی بنچ نے الیکشن کمیشن سے آج دوپہر دو بجے سے پہلے ای وی ایم-وی وی پی اے ٹی سے متعلق کئی حقائق کو واضح کرنے کو کہا۔

...مزید دیکھیں
کانگریس کے ٹکٹ پر چار نئے امیدوار پہلی بار لوک سبھا انتخابات میں اپنی قسمت آزمائیں گے

کانگریس کے ٹکٹ پر چار نئے امیدوار پہلی بار لوک سبھا انتخابات میں اپنی قسمت آزمائیں گے

پٹنہ، 24 اپریل (یو این آئی) بہار لوک سبھا انتخابات 2024 میں کانگریس کے ٹکٹ پر پہلی بار چار امیدوار اپنی قسمت آزمائیں گے۔

...مزید دیکھیں
بانڈی پورہ کے رانجی جنگل علاقے میں انکائونٹر کے بعد تلاشی آپریشن جاری:پولیس

بانڈی پورہ کے رانجی جنگل علاقے میں انکائونٹر کے بعد تلاشی آپریشن جاری:پولیس

سری نگر، 24 اپریل (یو این آئی) شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے رانجی جنگل علاقے میں بدھ کی صبح سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان گولیوں کے ابتدائی تبادلے کے بعد وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
ویشالی میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد زخمی

ویشالی میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد زخمی

حاجی پور، 24 اپریل (یو این آئی) بہار میں ویشالی ضلع کے ودو پور تھانہ علاقے میں بدھ کی صبح آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
چین: خلائی جہاز شین ژاؤ- 18 کو عملے کے ساتھ 25 اپریل کو لانچ کیا جائے گا

چین: خلائی جہاز شین ژاؤ- 18 کو عملے کے ساتھ 25 اپریل کو لانچ کیا جائے گا

جیوکوان، 24 اپریل (یو این آئی/ژنہوا) شمال مغربی چین میں جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلائی جہاز شین ژاؤ-18 عملے کے ساتھ جمعرات کو بیجنگ کے وقت کے مطابق رات 8:59 بجے لانچ کیا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
پاکستان : فوجی  کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے

پاکستان : فوجی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے

اسلام آباد، 24 اپریل (یو این آئی/ژنہوا) پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں ایک فوجی آپریشن میں تین دہشت گرد ہلاک اور ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ

کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ

سری نگر، 24 اپریل (یو این آئی) محکمہ موسمیات کی طرف سے برف باراں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم درج ہوا ہے۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے ای وی ایم-وی وی پیٹ پر طلب کی وضاحت

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے ای وی ایم-وی وی پیٹ پر طلب کی وضاحت

24 Apr 2024 | 1:40 PM

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بدھ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کے ساتھ ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ (وی وی پیٹ) پرچیوں کی گنتی کو 100 فیصد تک بڑھانے کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے کئی وضاحتیں دینے کے ساتھ ہی یہ بھی بتانے کو کہا کہ کیا مائیکرو کنٹرولر ایک بار پروگرام کرنے کے قابل ہے؟

آئی پی ایل کے 39ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

23 Apr 2024 | 11:56 PM

چنئی، 23 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں منگل کو کھیلے گئے 39ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل کچھ یوں ہے:-ٹیم……………….…میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز .............8......7......1.....0.....14......0.698کولکتہ نائٹ رائیڈرز.......7......5.....2......0.....10.......1.206سن رائزرز حیدرآباد ......7......5.....2......0.....10......0.914لکھنؤ سپر جائنٹس..........8......5.....3.....0.......10.......0.148چنئی سپر کنگز .............8......4.....4.....0.......8........0.415گجرات ٹائٹنز ................8......4.....4......0......8.......-1.055ممبئی انڈینز..................8......3.....5.....0.......6......-0.227دہلی کیپٹلز ...................8......3.....5......0......6......-0.477پنجاب کنگز ..................8......2.....6......0......4.......-0.292رائل چیلنجرز بنگلور........8......1.....7......0......2.......-1.046یواین آئی۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image