RegionalPosted at: Aug 9 2020 11:31AM یوتھ کانگریس کے یوم تاسیس پر گہلوت نے مبارکباد دی
جےپور،9 اگست (یواین آئی)راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے آج یوتھ کانگریس کے یوم تاسیس کے موقع پر یوتھ کانگریس کے اراکین کو مبارکباد دی۔
مسٹر گہلوت نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یوتھ کانگریس نے کانگریس کے جمہوری اصولوں پر مبنی قدروں کے تئیں نوجوانوں کو تحریک دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ یوتھ کانگریس ملک بھر میں نوجوانوں کو قوم کی تعمیر کے تئیں تحریک دینے اور مثبت تبدیلی کرنے کےلئے مختص جذبے سے کام کررہی ہے۔
یواین آئی۔اےایم۔