جیسلمیر، 30 نومبر (یواین آئی) اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کونسل کی اہم 55 ویں میٹنگ 21 دسمبر کو راجستھان کے مشہور سیاحتی مقام جیسلمیر میں منعقد ہو رہی ہے۔
ہفتہ کو سرکاری ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 'جی ایس ٹی کونسل کی 55ویں میٹنگ 21 دسمبر 2024 کو راجستھان کے جیسلمیر میں ہوگی'۔
شہر کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں ہونے والی اس میٹنگ میں مرکزی وزیر خزانہ اور دیگر ریاستوں کے وزرائے خزانہ کے شرکت کرنے کا امکان ہے۔