image
Friday, Mar 29 2024 | Time 10:26 Hrs(IST)
Entertainment » Celebrity Brithday

راجیش کھنہ ہندی فلم سنیما کے پہلے سپر اسٹار تھے

راجیش کھنہ ہندی فلم سنیما کے پہلے سپر اسٹار تھے

29 دسمبر یوم پیدائش کے موقع پر...
ممبئی 28 دسمبر (یو این آئی)مشہور اداکار، فلم پروڈیوسر اور سیاست دان راجیش کھنہ کو بالی وڈ کا پہلا سپر سٹار کہا جاتا ہے۔
ستر کی دہائی میں انہوں نے جس فلم میں بھی کام کیا وہ باکس آفس پرسپر ہٹ ثابت ہوئی۔
ایسا نہیں کہ ان سے پہلے بڑے اسٹار نہیں ہوئے۔
دلیپ کمار، دیو آنند اور راج کپور، سب نے مقبولیت کی بلندیوں کو چھوا لیکن جس جنون کا شکار راجیش کھنہ کے چاہنے والے ہوئے، بالی وڈ میں اس کی کوئی نظیر نہیں ہے۔

جتن کھنہ عرف راجیش کھنہ29 دسمبر 1942 کوپنجاب کے امرتسر میں پیدا ہوئے تھے۔
بچپن سے ہی ان کا رجحان فلموں کی جانب تھا اور وہ اداکار بننا چاہتے تھے حالانکہ ان کے والد اس بات کے سخت خلاف تھے۔
راجیش کھنہ اپنے کیریئر کے ابتدائی دور میں تھیٹر سے منسلک ہوئے اور بعد میں یونائیٹڈ پروڈیوسر ایسوسی ایشن کی طرف سے منعقد آل انڈیا ٹیلنٹ مقابلہ میں حصہ لیا اور وہ سرفہرست رہے۔

ان کے کرئیر کا آغاز 1966 میں چیتن آنند کی فلم 146آخری خط145 سے ہوا لیکن 1969 میں 146آرادھنا145 کی ریلیز کے بعد وہ راتوں رات سٹار بن گئے۔
اس گولڈن جوبلی فلم میں انھوں نے باپ اور بیٹے کا ڈبل رول نبھایا تھا اور ان کا وہ سر کو ایک خاص انداز میں جھٹکنا، منفرد چال، غمگین آنکھیں اور مخصوص ادائیں شائقین کے دلوں میں اتر گئیں۔
اس کے بعد انہوں نے لگاتار 15 ہٹ فلمیں دے کر کامیابی کا ایسا ریکارڈ قائم کیا جو اب تک نہیں ٹوٹ سکا ہے۔

جاری۔
یو این آئی۔
شا پ۔
0937

image