image
Friday, Apr 19 2024 | Time 20:57 Hrs(IST)
Entertainment » Bollywood

امیتابھ کو گلوکاری کے میدان میں لائے تھے راجیش روشن

امیتابھ کو گلوکاری کے میدان میں لائے تھے راجیش روشن

24 مئی سالگرہ کے موقع پر ممبئی، 23 مئی (یو این آئی) بالی وڈ کے مشہور موسیقار راجیش روشن اپنی موسیقی سے تقریباً تین دہائیوں سے ناظرین کو مسحور کررہے ہیں۔
راجیش روشن کی پیدائش 24 مئی 1955 کو ممبئی میں ہوئی ۔
ان کے والد روشن فلم انڈسٹری کے مشہور موسیقار تھے۔
گھر میں فلمی ماحول ہونے کے باوجود ان کی موسیقی میں کوئی خاص دلچسپی نہیں تھی ان کا ماننا تھا موسیقار بننے سے بہتر ہے کہ دس سے پانچ بجے تک سرکاری نوکری کی جائے۔
اس سے ان کی گزربسر بہتر رہے گی ۔
والد کی موت کے بعد ان کی ماں موسیقار فیاض احمد خان سے موسیقی کی تعلیم لینے لگیں۔
ماں کے ساتھ وہ بھی وہاں جایا کرتے تھے۔
دھیرے دھیرے ان کا رجحان بھی موسیقی کی جانب ہوگیا اور وہ بھی فیاض خان سے موسیقی کی تعلیم لینے لگے۔
سترکی دہائی میں راجیش روشن موسیقار لکشمی کانت پیارے لال کے معاون کے طور پر کام کرنے لگے ۔
تقریباً پانچ برسوں تک کام کرنے کے بعد بطور موسیقار اپنے کیرئیر کا آغاز 1974 میں محمود کی فلم ’کنواراباپ‘ سے کی لیکن کمزور اسکرپٹ کی وجہ سے یہ فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام رہی۔
جاری۔
یو این آئی۔
ایم اے۔
شا پ۔
1608

image