image
Monday, Oct 21 2019 | Time 02:55 Hrs(IST)
Entertainment » Celebrity Brithday

بالی ووڈ کے شہنشاہ مکالمات تھے راجکمار

بالی ووڈ  کے شہنشاہ مکالمات تھے راجکمار

(8 اکتوبر یوم پیدائش کے موقع پر)
نئی دہلی، 7 اکتوبر (یو این آئی) ہندی سنیما کی دنیا میں یوں تو اپنی بااثر اداکاری سے کئی فلمی ستاروں نے شائقین کے دلوں پر راج کیا، لیکن ایک ایسا بھی ستارہ تھا جس نے نہ صرف سامعین کے دل پر راج کیا بلکہ فلم انڈسٹری نے بھی انہیں ’راجکمار‘کا درجہ دیا اور وہ تھے مکالمات کے شہشاہ کل بھوش پنڈت عرف راج کمار ۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں 8 اکتوبر 1926 کو پیدا ہوئے راج کمار بی ۔
اے کی پڑھائی مکمل کرنے کے بعد ،ممبئی کے ماہم پولیس اسٹیشن میں سب انسپکٹر کے طور پر کام کرنے لگے ۔
ایک دن رات گشت کے دوران ایک سپاہی نے راجکمار سے کہا ، حضور آپ رنگ، ڈھنگ اور قد کے لحاظ سے کسی ہیرو سے کم نہیں ہیں۔
فلموں میں اگر آپ ہیرو بن جائیں تو لاکھوں دلوں پر راج کر سکتے ہیں۔
سپاہی کی یہ بات راجکمار کے دل میں اتر گئی۔
راج کمار ممبئی کے جس تھانے میں ملازم تھے ، وہاں اکثر فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگو ں کا آناجانا تھا۔

ایک مرتبہ پولیس اسٹیشن میں فلم ساز بلدیو دوبے کچھ ضروری کام کے لئے آئے تھے ۔
وہ راجکمار کے بات کرنے کے انداز سے بے حد متاثر ہوئے اور انہوں نے راجکمار سے اپنی فلم شاہی بازار میں اداکار کے طور پر کام کرنے کی پیشکش کی۔
راج کمار سپاہی کی بات سن کر پہلے ہی اداکار بننے کا فیصلہ کرچکے تھے ۔
اس لئے انہوں نے فورا ہی اپنی سب انسپکٹر کی نوکری سے استعفیٰ دیا اور ان کی پیشکش قبول کر لی۔
شاہی بازار بننے میں کافی وقت لگ لگا اور راج کمار کو زندگی کی گزر بسر کرنا مشکل سا ہو گیا، اس لئے انہوں نے سال 1952 میں آئی فلم رنگیلی میں ایک چھوٹا سا کردار قبول کر لیا۔
یہ فلم سنیماگھروں میں کب آئی اور کب گئی، یہ پتہ ہی نہیں چلا۔
اس درمیان ان کی فلم شاہی بازار بھی ریلیز ہوگئی، جو باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئی۔
اس فلم کی ناکامی کے بعد راج کمار کے تمام رشتہ دار کہنے لگے کہ تمہارا چہرہ فلموں کے لئے مناسب نہیں ہے وہیں کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ راج کمار ویلن کے رول کے لئے موزوں رہیں گے۔

جاری۔
یو این آئی۔
شا پ۔
1132

بالی

بالی وڈ کےباغی اداکار تھے شمي کپور

21 اکتوبر یوم پیدائش کے موقع پر خصوصی پیشکش
ممبئی، 20 اکتوبر (یو این آئی) بالی ووڈ میں شمي کپور ایسے اداکار ہیں جنہوں نے امنگ اور جذبات کو بڑے پردے پر انتہائی رومانوی انداز میں پیش کیا۔

’بدھائی

’بدھائی ہو‘ کو خاص فلم مانتے ہیں آیوشمان کھرانہ

ممبئی، 19 اکتوبر (یو این آئی) اداکار آیوشمان کھرانہ فلم ’بدھائی ہو‘ کو خاص فلم مانتے ہیں۔

تھریلر

تھریلر فلم میں کام کریں گے ارجن کپور

ممبئی، 19 اکتوبر (یو این آئی) ہندی فلموں کے مشہور اداکار ارجن کپور ’تھریلر‘ فلم میں کام کریں گے۔

روینہ

روینہ نے کرینہ کی تعریف کی

ممبئی، 19 اکتوبر (یو این آئی) بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈ ن نے کرینہ کپور کی تعریف کی ہے۔

بالی

بالی ووڈ کے شہنشاہ مکالمات تھے راجکمار

(8 اکتوبر یوم پیدائش کے موقع پر)
نئی دہلی، 7 اکتوبر (یو این آئی) ہندی سنیما کی دنیا میں یوں تو اپنی بااثر اداکاری سے کئی فلمی ستاروں نے شائقین کے دلوں پر راج کیا، لیکن ایک ایسا بھی ستارہ تھا جس نے نہ صرف سامعین کے دل پر راج کیا بلکہ فلم انڈسٹری نے بھی انہیں ’راجکمار‘کا درجہ دیا اور وہ تھے مکالمات کے شہشاہ کل بھوش پنڈت عرف راج کمار ۔

ویلن

ویلن سے ہیرو بنے ونود کھنہ

یوم ولادت 6 اکتوبر کے موقع پر خصوصی پیش کش
ممبئی، 5 اکتوبر (یو این آئی) بطور ویلن اپنے کیئرئر کا آغاز کرنے والے اور پھر فلم انڈسٹری میں بطور ہیرو شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والے صدابہار اداکار ونود کھنہ نے اپنی اداکاری سے مداحوں کے درمیاں اپنے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔

ہدایت

ہدایت کاری کرنا چاہتی ہیں پرینکا چوپڑہ

ممبئی 4 اکتوبر (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا فلم کی ہدایت کاری کرنا چاہتی ہیں۔

رنویر

رنویر نے خریدی تین کروڑ کی کار

ممبئی، 4 اکتوبر (یو این آئی)بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے تین کروڑ روپے کی نئی لامبورگینی اوروس کا ر خریدی ہے ۔

کامیڈی

کامیڈی کنگ محمود کو بھی کرنا پڑی مشقت

یوم ولادت 29 ستمبر کے موقع پر خصوصی پیشکش
ممبئی، 28 ستمبر (یو این آئی) اپنے مخصوص انداز، تاثرات اورمزاحیہ آواز سے تقریباً پانچ دہائیوں تک ہنسانے اور گدگدانے والےمحمود نے فلم انڈسٹری میں کنگ آف کامیڈی کا درجہ حاصل کیا لیکن انہیں اس کے لئے کافی مشقت کرنا پڑی اوریہاں تک کہ سننا پڑا کہ نہ تو وہ اداکاری کرسکتے ہیں نہ کبھی اداکار بن سکتے ہیں۔

ناظرین

ناظرین کو آج بھی مسحور کررہی ہیں موسیقی کی دیوی لتا منگیشکر

یوم پیدائش 28 ستمبر کے موقع پر
ممبئی، 27 ستمبر (یو این آئی) تقریباً چھ دہائیوں سے اپنی جادوئی آواز کے ذریعہ 20 سے بھی زائد زبانوں میں پچاس ہزار سے بھی زیادہ نغموں کو اپنی آواز دے کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرانے والی موسیقی کی دیوی لتا منگیشکر آج بھی مداحوں کے دلوں پر راج کررہی ہیں۔

کامیڈی کنگ  کہے جانے والے محمود کو بھی کرنی پڑی جدوجہد

کامیڈی کنگ کہے جانے والے محمود کو بھی کرنی پڑی جدوجہد

ممبئی، 28 ستمبر (یو این آئی) اپنے مخصوص انداز، اسٹائل اورمزاحیہ آواز سے تقریباً پانچ دہائیوں تک ہنسانے اور گدگدانے والےمحمود نے فلم انڈسٹری میں کنگ آف کامیڈی کا درجہ حاصل کیا لیکن انہیں اس کے لئے کافی مشقت کرنا پڑی اوریہاں تک سننا پڑا کہ نہ تو وہ اداکاری کرسکتے ہیں اور نہ ہی کبھی اداکار بن سکتے ہیں۔

بھارت رتن شہنائی نواز استاد بسم اللہ خان

بھارت رتن شہنائی نواز استاد بسم اللہ خان

نئی دہلی، 20 اگست (یو این آئی) دُنیا بھر میں شہنائی کو شناخت دلانےاور اسے خاص و عام میں مقبول بنانے والے معروف شہنائی نواز استاد بسم اللہ خان کی پیدائش21 مارچ 1916 کو بہار کے گاؤں (دمراؤں) ضلع بکسر کے پیغمبربخش اور والدہ مٹھاں کے گھر ہوئی تھی۔ بسم اللہ خان کے آباؤ اجداد بھوج پور ضلع بہار کے شاہی دربار میں نقار خانہ میں ملازم بھی تھے۔ان کے والد پیغمبر بخش خان مہاراجہ جودھ پور کے دربار میں شہنائی نواز تھے۔اس سے پہلے ان کےپردادا استاد سالار حسین خان اور دادا رسول بخش خان بھی دمراؤں کے شاہی دربار میں گاتےتھے۔ ماں باپ نے اُن کانام امیرالدین خان رکھا تھا لیکن دادا نے امیرخان کو بسم اللہ میں بدل دیا اور ہاتھ میں شہنائی تھما دی۔ چونکہ موسیقی انہیں میراث میں ملی تھی اسی لیے بچپن سے ہی موسیقی میں دلچسپی رکھنے والے بسم اللہ خان نے اپنے ماموں علی بحش سےشہنائی نوازی کی تعلیم حاصل کی اور پھر بعد میں بسم اللہ خان انہی کے ساتھ کاشی کے وشوناتھ مندر میں شہنائی بجانےلگے۔چار یا پانچ برس کی عمر میں بنارس آ گئے تھے۔

زی ٹی وی پر انگوری بھابھی اور گڈن کے ذریعہ کرکرے نے نئی سوچ کا جشن منایا

زی ٹی وی پر انگوری بھابھی اور گڈن کے ذریعہ کرکرے نے نئی سوچ کا جشن منایا

نئی دہلی، 15مئی(یو این آئی)رواں ماہ مئی میں کئی کردار جن میں گڈن تم سے نہ ہوپائے گا-کہ گڈن، بھابھی جی گھر پر ہیں کہ انگوری اور ہپو کی الٹن پلٹن کے راجیش اور کچھ دیگر کردار انتہائی دلچسپ کردار میں نظر آئیں گے جہاں وہ اپنے کنبوں کو دلچسپ انداز میں جدید سوچ کی طرف مائل کریں گے۔

image