image
Friday, Feb 23 2024 | Time 03:26 Hrs(IST)
National

راج ناتھ سنگھ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کیا

راج ناتھ سنگھ  نے سیلاب سے متاثرہ  علاقوں کا فضائی سروے کیا

نئی دہلی، 07 دسمبر (یواین آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے 7 دسمبر 2023 کو تمل ناڈو کے شہر چنئی میں اور اس کے آس پاس سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کیا۔ یہ علاقے سمندری طوفان مگ جام سے متاثر ہوئے ہیں۔ تمل ناڈو سرکار کے خزانے اور انسانی وسائل کے بند وبست کے وزیر تھنگم تیناراسو اور چیف سکریٹری شیو داس مینا کے ساتھ وزیر دفاع نے یہ فضائی سروے کیا۔ مسٹرراج ناتھ سنگھ نے تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن کے ساتھ ایک میٹنگ بھی کی اور تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیا۔
فضائی سروے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی سرکاریں بحران سے نمٹنے کے لئے مؤثر انداز میں مل کر کوششیں کر رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستانی فوج ، ہندوستانی بحریہ اور ہندوستانی فضائیہ ، ہندوستانی ساحلی گارڈ، قدرتی سے آفات سے نمٹنے کی قومی فورس (این ڈی آر ایف) اور دیگر مرکزی ایجنسیاں راحت اور بچاؤ کارروائی میں ریاستی حکومت کی مدد کر رہی ہیں اور حالات کو معمول پر لانے کے لئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ رہی ہیں۔
وزیر دفاع نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی کو اس سمندری طوفان کی وجہ سے جانوں کے ضائع ہونے گہرا افسوس ہے اور وہ صورت حال پر قریبی نظر رکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ‘‘وزیراعظم نے تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ سے بات چیت کی ہے اور انہیں مرکزی حکومت کی طرف سے ہر ممکن امداد کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے امور داخلہ کی وزارت کو ہدایت دی ہے کہ وہ آندھرا پردیش کو 493 اعشاریہ چھ صفر کروڑ روپے اور تمل ناڈو کو 450 کروڑ روپے کی ، قدرتی آفات سے نمٹنے کی ریاستی فورس ایس ڈی آر ایف کی دوسری قسط پیشگی طور پر جاری کردیں۔ مرکز دونوں ریاستوں کو اتنی ہی رقم کی پہلی قسط جاری کر چکا ہے۔
مسٹرراج ناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ مرکز نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی فنڈ کے تحت چنئی طاس پروجیکٹ کے لئے ، شہری علاقوں میں سیلاب سے نمٹنے کی مربوط کوششوں کے مقصد سے 561 اعشاریہ دو نو کروڑ روپے کی پہلی قسط کو منظوری دے چکا ہے۔
یواین آئی۔ م س

خاص خبریں
وزیراعظم نے نوساری میں 47,000 کروڑ روپے کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا

وزیراعظم نے نوساری میں 47,000 کروڑ روپے کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا

نوساری، 22 فروری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو گجرات کے نوساری میں 47,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔

...مزید دیکھیں
کسان ہمارے ان داتا، حکومت ان سے مسائل پر بات کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہے: ٹھاکر

کسان ہمارے ان داتا، حکومت ان سے مسائل پر بات کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہے: ٹھاکر

نئی دہلی، 22 فروری (یو این آئی) کسانوں کو 'انا داتا' اور 'بھائی' کہتے ہوئے مرکزی حکومت نے جمعرات کو کہا کہ وہ ان کسانوں سے بات کرنے کے لیے تیار ہے جو فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کو لے کر احتجاج کر رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
گجرات سے شروع ہونے  والا امول دودھ فیڈریشن برگد کا درخت بن کر پوری دنیا میں پھیل گیا ہے :مودی

گجرات سے شروع ہونے والا امول دودھ فیڈریشن برگد کا درخت بن کر پوری دنیا میں پھیل گیا ہے :مودی

احمدآباد، 22 فروری (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے کوآپریٹیو دودھ ماکیٹنگ فیڈریشن کی گولڈن جوبلی کے موقع پر ایک عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے آج کہا کہ گجرات کے دیہاتوں نے 50 سال پہلے جو پودا لگایا تھا وہ آج برگد کا ایک بڑا درخت بن چکا ہے اور آج برگد کے اس بڑے درخت کی شاخیں ملک و بیرون ملک پھیل چکی ہیں۔

...مزید دیکھیں
کسانوں اور فوجیوں کو نظر انداز کرکے حکومت جمہوریت کا قتل کر رہی ہے: راہل گاندھی

کسانوں اور فوجیوں کو نظر انداز کرکے حکومت جمہوریت کا قتل کر رہی ہے: راہل گاندھی

نئی دہلی، 22 فروری (یواین آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مرکزی حکومت پر کسانوں اور فوجیوں کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت میں لوگوں کی بات نہیں سنی جارہی ہے اور عوام کی آواز کو دبا کر جمہوریت کا قتل کیا جارہا ہے۔

...مزید دیکھیں
دہلی حکومت سڑکوں کو بہتر بنانے کے لیے 'مشن موڈ' میں کام کر رہی ہے: آتشی

دہلی حکومت سڑکوں کو بہتر بنانے کے لیے 'مشن موڈ' میں کام کر رہی ہے: آتشی

نئی دہلی، 22 فروری (یو این آئی) دہلی کے تعمیرات عامہ کے وزیر آتشی نے جمعرات کو کہا کہ کیجریوال حکومت یہاں کی سڑکوں کو مسافروں کے لیے بہتر، خوبصورت اور محفوظ بنانے کے لیے مشن موڈ میں کام کر رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سترہویں لوک سبھا کے دوران 138 رپورٹیں پیش کیں

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سترہویں لوک سبھا کے دوران 138 رپورٹیں پیش کیں

نئی دہلی، 22 فروری (یواین آئی) سترہویں لوک سبھا کے دوران پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے 138 معاملے کی چھان بین کی اور اتنی ہی رپورٹیں پیش کیں۔

...مزید دیکھیں
مولانا آزاد نے اردو صحافت کو زمانے کی رفتار سے آنکھیں چار کرنے کا سلیقہ سکھایا:معصوم مرادآبادی

مولانا آزاد نے اردو صحافت کو زمانے کی رفتار سے آنکھیں چار کرنے کا سلیقہ سکھایا:معصوم مرادآبادی

مانو لکھنؤکیمپس میں مولانا آزاد کی صحافتی خدمات کے موضو ع پر توسیعی خطبہ کا انعقاد
لکھنؤ،22 فروری (یو این آئی) مولانا آزاد نے اردوصحافت کو اس معراج پر پہنچایا کہ وہ دیگر ترقی یافتہ زبانوں کی صحافت کے ہم پلہ قرارپائی۔

...مزید دیکھیں
image