NationalPosted at: Feb 28 2020 9:39PM سفارتی اور مالیاتی دباؤ کام کررہے ہیں لیکن پاکستان کو ابھی اور بھی کچھ کرنا ہوگا: راجناتھ سنگھ
نئی دہلی، 28فروری (یواین آئی)ال 2016 کی سرجیکل اسٹرائک اور 2019 کے بالا کوٹ کے حملے محض فوجی حملے ہی نہیں تھے بلکہ انہوں نے دشمن کو ایک سخت پیغام دیا ہے کہ سرحد پار کے دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو ہندوستان کے خلاف کم لاگت والی جنگ چھیڑنے کے لئے محفوظ پناہ گاہ کے طور پر استعمال نہیں کیاجاسکتا۔ رکشا منتری راجناتھ سنگھ نے آج یہ بات بالا کوٹ حملوں کی پہلی سالگرہ کے موقع پر سینٹرفار ایئر پاور اسٹیڈیز کے ذریعہ منعقدہ ایک سیمینار بعنوان ‘‘ نو وار نو پیس’ صورتحال میں فضائیہ کی طاقت’’ میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔
ملک کی خدمت میں مسلح دستوں کی قربانیوں کاذکر کرتے ہوئے اور پلوامہ حملے کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔
رکشا منتری نے کہا کہ بالا کوٹ فضائی حملوں سے ہندوستان کا وہ زوردار جواب ظاہر ہوتا ہے،جس نے لائن آف کنٹرول کے پار بہت سے طریقوں پر غور کرنے کے لئے مجبور کیا اور دشمن کو مستقبل میں کسی بھی طرح کی جرآت کرنے سے پہلے سو بار سوچنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان جوابات سے ہندوستان کی دفاع کرنے کی صلاحیت کرنے کااظہار ہوتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف دفاع کرنے کے ہندوستان کے حق کی توثیق ہوتی ہے۔
...یواین آئی۔ م ع-م ا