NationalPosted at: Jul 10 2020 12:49PM شاہ نے راج ناتھ کو سالگرہ کی مبارک باد دی
نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جمعہ کے روز وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی صحت مند زندگی اور درازیء عمر کی دعا کی ہے۔
مسٹر سنگھ کا یہ 69 واں یوم پیدائش ہے۔ وزیر داخلہ نے ٹوئیٹ کیا ’’ملک کے وزیر دفاع اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینیئر رہنما مسٹر راج ناتھ جی کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔ راج ناتھ جی نے اپنے وسیع تجربات اور تنظیمی صلاحیتوں سے حکومت اور پارٹی کو مضبوط بنانے میں اہم تعاون دیا ہے۔ میں خدا سے ان کی اچھی صحت اور لمبی عمر کی دعا کرتا ہوں‘‘۔
یو این آئی۔ شا پ۔ 1208