image
Friday, Apr 23 2021 | Time 02:44 Hrs(IST)
National

راجناتھ نے آر آر اسپتال میں کورونا ویکسین لگوائی

راجناتھ نے آر آر اسپتال میں کورونا ویکسین لگوائی

نئی دہلی، 2مارچ (یو این آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج فوج کے ریسرچ اینڈ ریفرل (آر آر) اسپتال میں کورونا کی ویکسین لگوائی۔
ویکسین لگوانے کے بعد مسٹر سنگھ نے ٹوئٹ کرکے خود اس کی معلومات دی۔ انہوں نے ویکسین لگواتے ہوئے اپنی فوٹو بھی شیئر کی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے آج آر آر اسپتال میں کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز دی گئی۔ اس ٹیکہ لگانے کی مہم سے ملک کو کورونا سے پاک بنانے کا عزم مضبوط ہوا۔ ویکسین پوری طرح محفوظ ہے اور اسے لگوانے کا عمل بھی آسان ہے۔
ایک دیگر ٹوئٹ میں ا نہوں نے لکھا کہ میں ملک کے ڈاکٹروں اور سائنسدانوں کو سلا م کرتا ہوں جنہوں نے بہت کم وقت میں ویکسین تیار کرلی ہے۔ میں ٹیکہ لگانے کے لئے آر آر اسپتال کے طبی عملہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں تمام اہل لوگوں سے ٹیکہ لگوانے کی درخواست کرتا ہوں جس سے ملک کورونا سے پاک ہوسکے۔
خیال رہے کہ ملک میں گزشتہ یکم مارچ سے کورونا ٹیکہ لگانے کی دوسری مہم چل رہی ہے۔ اس مہم میں 60برس سے زیادہ عمر اور بیماری سے متاثر 45برس کی عمر کے لوگوں کو ٹیکہ لگایا جارہا ہے۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1750

خاص خبریں
وزیراعظم نے آکسیجن کی سپلائی اور دستیابی کے بارے میں ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ منعقد کی

وزیراعظم نے آکسیجن کی سپلائی اور دستیابی کے بارے میں ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ منعقد کی

نئی دہلی،22 اپریل (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پورے ملک میں آکسیجن کی سپلائی کا جائزہ لینے اور اس کی دستیابی میں اضافے کے طور طریقوں کا جائزہ لینے کےلیے ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی۔

...مزید دیکھیں
الیکشن  کمیشن نے مغربی بنگال میں روڈ شو ، پد یاترا اور گاڑیوں کی ریلیوں پر  پابندی  عائد کردی

الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال میں روڈ شو ، پد یاترا اور گاڑیوں کی ریلیوں پر پابندی عائد کردی

نئی دہلی ، 22 اپریل (یواین آئی) کورونا وائرس انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے جمعرات کی شام 7 بجے سے مغربی بنگال میں روڈ شو ، پدیاتراؤں ، سائیکل اور گاڑیوں کی ریلیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعظم مودی کی ریاستوں کو آکسیجن کی بلا تعطل فراہمی کی ہدایات

وزیر اعظم مودی کی ریاستوں کو آکسیجن کی بلا تعطل فراہمی کی ہدایات

نئی دہلی، 22 اپریل ( یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں کو میڈیکل آکسیجن کی بغیر کسی رکاوٹ اور بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایاجاناچاہئے اور اس کے لئے جوابدہی کو طے کرنے کی ضرورت ہے۔

...مزید دیکھیں
کورونا کی دوسری لہر کا قہر جاری، نئے معاملوں کی تعداد  تین لاکھ سے زیادہ

کورونا کی دوسری لہر کا قہر جاری، نئے معاملوں کی تعداد تین لاکھ سے زیادہ

نئی دہلی، 22 اپریل (یو این آئی) ملک میں کورونا کی دوسری لہر قہر برپا کررہی ہے اور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے تین لاکھ سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ دوسرے دن، دو ہزار سے زیادہ متاثرہ افراد کی موت ہوئی ہے دریں اثنا ، ملک میں بدھ کے روز 2211334 افراد نے کورونا کا ٹیکہ لگوایا تھا اور اب تک 13 کروڑ 23 لاکھ 30 ہزار 644 افراد کی ٹیکہ کاری کی جاچکی ہے۔

...مزید دیکھیں
آب و ہوا کی تبدیلی سے بچنا چاہتے ہیں تو آپ کو اصل کی طرف واپس لوٹنا ہوگا: مودی

آب و ہوا کی تبدیلی سے بچنا چاہتے ہیں تو آپ کو اصل کی طرف واپس لوٹنا ہوگا: مودی

نئی دہلی، 22 اپریل (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان میں فی کس کاربن کی کھپت کو عالمی اوسط سے 60 فیصد سے کم ہونے کا سہرا روایتی طرز زندگی کو قرار دیتے ہوئے آج عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ "اپنے اصل کی طرف لوٹنا" اہم بنیاد ہوگا تبھی دنیا اس خطرے سے بچ سکے گی۔

...مزید دیکھیں
پیڈیکلز کی سنچری اور وراٹ  کی نصف سنچری کی  مدد سے بنگلور نے  10 وکٹ سے جیت  حاصل  کی

پیڈیکلز کی سنچری اور وراٹ کی نصف سنچری کی مدد سے بنگلور نے 10 وکٹ سے جیت حاصل کی

ممبئی ، 22 اپریل (یواین آئی) دیودت پڈیکال کی پہلی سنچری (101 ناٹ آؤٹ) اور کپتان وراٹ کوہلی کی ناٹ آؤٹ 72 رن کی شاندار نصف سنچری سے رائل چیلنجرز بنگلور نے جمعرات کو آئی پی ایل میچ میں راجستھان رائلز کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

...مزید دیکھیں
اسپتالوں میں آکسیجن کی شدید کمی، سپلائی رکنے سے صورتحال ہولناک ہو جائے گی: سسودیا

اسپتالوں میں آکسیجن کی شدید کمی، سپلائی رکنے سے صورتحال ہولناک ہو جائے گی: سسودیا

نئی دہلی، 22 اپریل (یو این آئی) دہلی کے ڈپٹی وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے کہا کہ دارالحکومت کے اسپتالوں میں آکسیجن کی بہت زیادہ کمی ہے اور حالات اتنے خراب ہیں کہ کچھ اسپتالوں میں آئندہ دو تین گھنٹے کے لیے ہی آکسیجن دستیاب ہے اور زیادہ تر اسپتالوں میں صرف سات-آٹھ گھنٹے کے لیے آکسیجن باقی ہے۔

...مزید دیکھیں
نک جونس کو  مس کررہی ہیں پرینکا چوپڑا

نک جونس کو مس کررہی ہیں پرینکا چوپڑا

22 Apr 2021 | 3:06 PM

ممبئی ، 22 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا ان دنوں اپنے شوہر اور امریکی پاپ گلوکار نک جونس کو بہت مس کررہی ہیں پرینکا چوپڑا ان دنوں اپنے آنے والے پروجیکٹ کی شوٹنگ کے لئے لندن میں ہیں اور نک جونس سنگنگ ریئلٹی شو ’دی وائس‘ کی میزبانی کے لئے امریکہ گئے ہوئے ہیں  پرینکا اپنے شوہر کو بہت یاد کررہی ہیں۔انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔ جس میں انہوں نے اپنے پیار کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ نِک جونس کومس کررہی ہیں۔

image