NationalPosted at: Jun 18 2018 10:16PM سائبر سیکورٹی پختہ کرنے کی ضرورت : راجناتھ
نئی دہلی، 18جون (یو این آئی)مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے غیرقانونی سرگرمیوں کے لئے سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس چیلنج سے نپٹنے کے لئے سائبر سیکورٹی کو پختہ کرنے کی ہدایت دی ۔
وزارت داخلہ کے سائبر سیکورٹی سیل کے کام کاج کی جائزہ میٹنگ میں مسٹر سنگھ نے کہاکہ سائبر اسپیس جرائم کی وجہ سے ایک نیا چیلنج کھڑا ہوگیا ہے اور اس سے نپٹنے کے لئے موثر اقدامات کئے جانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا کا غیرقانونی سرگرمیوں کے لئے غلط استعمال کیا جارہا ہے اور اس پر روک کے لئے سیکورٹی ایجنسیوں کی صلاحیت اور کارکردگی بڑھائے جانے کی ضرورت ہے۔
انٹرنیٹ پر ’چائلڈ پرونوگرافی‘ اور دیگر فحش چیزوں کی تشہیر پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے اس کی شکایت کے لئے آن لائن سا ئبر کرائم رپورٹنگ پورٹل کو جلد شروع کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہاکہ اس سے متاثرہ لوگ آسانی سے شکایت درج کراسکیں گے اور ان کی جانچ بھی تیزی سے ہوسکے گی۔
جاری یو این آئی ۔ م ع۔ 1830