image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 14:38 Hrs(IST)
National

سمندری اور قومی سلامتی میں بحریہ اہم کردار ادا کررہی ہے: راجناتھ

سمندری اور قومی سلامتی میں بحریہ اہم کردار ادا کررہی ہے: راجناتھ

نئی دہلی، 18اکتوبر (یو این آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج کہاکہ دنیا پر غلبہ حاصل کرنے کے لئے بحریہ کا مضبوط ہونا ضروری ہے اور یہ اچھی بات ہے کہ ہندستانی بحریہ سمندری اور قومی سلامتی میں مضبوطی کے ساتھ اہم کردار ادا کررہی ہے مسٹر سنگھ نے پیر کو یہاں بحریہ کے چوٹی کمانڈروں کے سیمنار کے دوسرے مرحلہ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ہمارے ملک کی جغرافیائی حالت کئی معاملات میں انوکھی ہے۔ تین اطراف سے بڑے سمندروں سے گھرا ہونے کے سبب ہمارا ملک اسٹریٹجک، تجارتی اور وسائل کے نظریہ سے بہت زیادہ اہم ہے۔
انہوں نے کہاکہ سمندری علاقہ میں تجارت اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے امن اور استحکام کا ماحول ضروری ہے اور اس میں بحریہ کا کردار بہت اہم ہے۔ ممالک کے مابین اقتصادی اور سیاسی تعلقات بہت تیزی سے بدلنے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اقتصادی مفادات کے سبب تعلقات میں کچھ کشیدگی بھی پیدا ہوتی ہے۔اس کے مدنظر تجارت اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے ہندستانی سمندری علاقوں میں امن اور استحکام قائم رکھنے کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔ آئندہ وقت میں سمندری علاقہ میں امن او ر استحکام یقینی بنانے کیلئے بحریہ کا کردار کئی گنا بڑھنے والا ہے۔
انہوں نے کہاکہ صرف وہی ممالک دنیا میں اپنا غلبہ جما نے کامیاب رہے ہیں جن کے پاس طاقتور بحریہ ہے اور مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ ہماری سمندری اور قومی سلامتی میں بحریہ اہم کردار کررہی ہے۔
وزیر دفاع نے کہاکہ سمندری علاقہ کا ذمہ دار ملک ہونے کے ناطے ہندستان بحرہند کے علاقہ میں اصولوں، امن اور قواعد پر مبنی نظام کی حمایت کرتا ہے۔ وہ ایک ایسے نظام کی حمایت کرتا ہے جس میں نیوی گیشن اور آزاد تجارت کی آزادی کے ساتھ ساتھ تمام ممالک کے مفادات کی حفاظت ہو۔ اس سمندری علاقہ میں اہم ملک ہونے کے ناطے سیکورٹی کے نظریہ سے ہندستانی بحریہ کا کردار مزید زیادہ اہم ہوجاتا ہے۔ انہوں نے اطمینا ن ظاہر کیا کہ بحریہ اپنی ذمہ داری بخوبی انجام دے رہی ہے۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1835

خاص خبریں
دھنکھڑنے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا

دھنکھڑنے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے آج ایوان کے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا۔

...مزید دیکھیں
جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

پٹنہ، 25 اپریل (یو این آئی) بہار کی راجدھانی پٹنہ میں بدھ کی رات جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے لیڈر سوربھ کمار کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا جبکہ ان کا دوست زخمی ہو گیا۔

...مزید دیکھیں
راہل کی بھارت جوڑو یاترا میں شامل کانگریس لیڈر بی جے پی میں شامل ہو گئے

راہل کی بھارت جوڑو یاترا میں شامل کانگریس لیڈر بی جے پی میں شامل ہو گئے

میسور، 25 اپریل (یو این آئی) ایک اچانک سیاسی پیشرفت میں کرناٹک پردیش کانگریس کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر ششروتا گوڑا، جنہوں نے کانگریس کے سابق صدر اور وائناڈ کے ایم پی راہل گاندھی کے ساتھ بھارت جوڑو یاترا کے دوران کنیا کماری سے کشمیر گئے تھے، بدھ کو پارٹی چھوڑ دی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
مہاراشٹر میں ودربھ اور مراٹھواڑہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں پر جمعہ کو ووٹنگ

مہاراشٹر میں ودربھ اور مراٹھواڑہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں پر جمعہ کو ووٹنگ

ممبئی، 25 اپریل (یو این آئی) مہاراشٹر میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 26 اپریل کو ودربھ کی پانچ اور مراٹھواڑہ کی تین سیٹوں پر ہونے والی ووٹنگ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی حکومت ریزرویشن پالیسی کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔وزیراعلی تلنگانہ کا الزام

بی جے پی حکومت ریزرویشن پالیسی کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔وزیراعلی تلنگانہ کا الزام

حیدرآباد 25اپریل (یواین آئی)تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی نے مرکزکی بی جے پی حکومت پر ریزرویشن پالیسی کوختم کرنے کا الزام لگایا۔

...مزید دیکھیں
مودی آج مورینا میں   لوگوں سے خطاب  کریں گے

مودی آج مورینا میں لوگوں سے خطاب کریں گے

مورینا، 25 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی آج لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی مہم کے حصہ کے طور پر مدھیہ پردیش کے مورینا میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں
حزب اللہ نے غزہ تنازعہ کے بعد اسرائیل کے خلاف 1,650 فوجی آپریشن شروع کئے

حزب اللہ نے غزہ تنازعہ کے بعد اسرائیل کے خلاف 1,650 فوجی آپریشن شروع کئے

بیروت، 25 اپریل (یو این آئی) غزہ تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے حزب اللہ نے اسرائیلی ٹھکانوں کے خلاف 1,650 فوجی آپریشن شروع کیے ہیں، جن میں 2000 سے زیادہ اسرائیلی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 40ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

24 Apr 2024 | 11:57 PM

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں بدھ کو کھیلے گئے 40ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل درج ذیل ہے:-ٹیم……………………………میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز ........................... 8......7......1.....0.....14......0.698کولکتہ نائٹ رائیڈرز......................7......5.....2......0.....10.......1.206سن رائزرز حیدرآباد............7......5.....2......0.....10......0.914لکھنؤ سپر جائنٹس...............8......5.....3.....0.......10.......0.148.چنئی سپر کنگز ...................8......4.....4.....0.......8........0.415دہلی کیپٹلز.......................... 9......4.....5......0......8......-0.386گجرات ٹائٹنز........................9......4.....5......0......8.......-1.974ممبئی انڈینز ..........................8......3.....5.....0.......6......-0.227پنجاب کنگز............................8......2.....6......0......4.......-0.292رائل چیلنجرز بنگلور................8......1.....7......0......2.......-1.046یواین آئی۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image