RegionalPosted at: Jan 21 2018 5:57PM aاپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہا پاکستان:راج ناتھ
لکھنؤ،21جنوری (یواین آئی)مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کو اپنی حرکتوں سے باز آنے کی نصیحت کی ہے ۔
مسٹر سنگھ آج یہاں انڈین ریلوے کے گودام مزدوروں کی تنظیم کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہندستان پاکستان کے ساتھ بہتر رشتے چاہتاہے لیکن پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہا ہے ۔انھوں کہا کہ ملک کے عوام کو وہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ دنیا میں ہندستان کا سرجھکے گا نہیں ۔انھوں نے کہا کہ ہندستان کی شبیہ ایک مضبوط ملک کی بن چکی ہے ۔ہندستان نے پوری دنیا کو پیغام دیدیا ہے کہ وہ سرحد کے اس پار ہی نہیں بلکہ ضرورت پڑنے پر اس پار بھی گھس کر دشمن کو جواب دے سکتاہے ۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی پڑوسیوں کے ساتھ بہترتعلقات قائم کرنے کے حق میں ہیں لیکن پاکستان سدھرنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ہمارے بہادر جوانوں نے سرحد پار جاکر انتقام لیا ۔آگے بھی ضرورت پڑی تو ایسا ہی کیا جائیگا ۔انھوں نے کہا کہ ہندستان اب دنیا میں طاقت ور ملک کے طورپر جانا جاتاہے ۔
جاری ۔یواین آئی۔ایف اے