NationalPosted at: Sep 21 2017 6:01PM روہنگیا ملک میں پناہ گزیں نہیں بلکہ غیرقانونی طورپر مقیم ہیں : راجناتھ
نئی دہلی 21ستمبر (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج کہاکہ ہندستان میں میانمار سے آئے روہنگیا پناہ گزیں نہیں بلکہ غیرقانونی طورپر ملک میں مقیم ہیں۔ مسٹر سنگھ نے قومی انسانی حقوق کمیشن کے ذریعہ منعقدہ ایک کانفرنس میں کہاکہ روہنگیا ہندستان میں غیرقانونی طورپر مقیم ہیں اور انہوں نے پناہ کے لئے درخواست نہیں دی ہے۔ انہوں نے حیرت کا اظہار کیاکہ جب کہ میانمار انہیں واپس لینے کو تیا ر ہے تو ہندستان میں کچھ لوگ انہیں واپس بھیجنے کی مخالفت کیوں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میانمار سے ہندستان میں گھس آئے روہنگیا لوگ پناہ گزیں نہیں ہیں ، اس حقیقت کو سمجھنا چاہئے۔ واپس نہیں بھیجنے کا اصول ان پر نافذ ہوتا ہے جنہوں نے ہندستان میں پناہ لی ہو۔ کسی بھی روہنگیا نے اب تک ہندستان میں پناہ کے لئے درخواست نہیں دی ہے۔ جاری یو این آئی ۔ م ع۔ 1550