NationalPosted at: Nov 19 2019 3:36PM راجیہ سبھا کے مارشلس کی نئی ڈریس پر دوبارہ غورو خوص ہو گا
نئی دہلی، 19نومبر ( یواین آئی) راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے منگل کو کہا کہ ایوان کے مارشلس کے نئے ڈریس کوڈ پر دوباہ غور و خوص کیا جائے گا چیئرمین نے صبح ایوان کی کارروائی شروع کرتے ہوئے ضروری دستاویزات ایوان کے ٹیبل پر رکھوائے اور مارشلس کی نئی ڈریس پر غور کرنے کے لئے ہدایت دی انہوں نے کہا کہ ایوان میں اس سیشن سے مارشلس کی نئی ڈریس کا انتظام کیا گیا ہے جس پر کئی اراکین پارلیمنٹ اور معاشرے کے معزز ین نے اپنے خیالات کا اظہار کیاہے ۔ ان کو مدنظر رکھتے ہوئے راجیہ سبھا سیکرٹریٹ کو مارشلس کی نئی ڈریس پر غور و خوص کرنے کی ہدایت دی گئی ہے راجیہ سبھا میں موجودہ سیشن سے مارشلس کی نئی ڈریس کا انتظام کیا گیا ہے ۔
یواین آئی ۔ ک ج