image
Friday, Mar 29 2024 | Time 21:15 Hrs(IST)
Entertainment » Celebrity Brithday

راکھی نے اپنے رومانوی انداز سے ناظرین کو دیوانہ بنایا

راکھی نے اپنے رومانوی انداز سے ناظرین کو دیوانہ بنایا

15 اگست سالگرہ کے موقع پر جاری
ممبئی 14 اگست (یو این آئی) بالی ووڈ میں راکھی کو ایک ایسی اداکارہ کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے ستر اور اسی کی دہائی میں اپنی رومانوی اور جذباتی اداکاری سے ناظرین کومحظوظ کردیا۔

راکھی کا حقیقی نام راکھی مجمدار تھا ان کی پیدائش 15 اگست 1947 کو مغربی بنگال کے نادیہ ضلع کے راناگھاٹ میں ہوئی تھی ۔
انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1967 میں بنگلہ فلم’ ودھوور ن‘ سے کیا تھا۔
اسی دوران ان کی ملاقات ہدایت کار سنیل دت سے ہوئی جنہوں نے ان کی صلاحیت کو تسلیم کرتے ہوئے اپنی نئی فلم ریشما اور شیرا میں کام کرنے کی تجویز رکھی جسے انہوں نے خوشی خوشی قبول کر ل حالانکہ فلم کی تخلیق میں تلخی ہونے کی وجہ سے ان کی فلم ’جیون مرتیو‘ پہلے ریلیز ہو گئی۔

راج شری پروڈکشن کے بینر تلے بنی فلم ’جیون مرتیو‘ میں ان کے مدمقابل ہیرو دھرمیندر تھے۔
خاندانی پس منظر پر بنی یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی اور ان پر فلمایا یہ نغمہ ’جھلمل ستاروں کا آنگن ہوگا ‘ سامعین کے درمیان آج بھی شدت کے ساتھ سنا جاتا ہے۔
فلم اور نغموں کی کامیابی کے بعد راکھی بطور اداکارہ پہچان بنانے میں کامیاب ہو گئیں۔

جاری۔
یو این آئی۔
ایف اے۔
شا پ۔
0921

image