image
Sunday, Sep 20 2020 | Time 05:52 Hrs(IST)
National

دگ وجے نے ’ آشبھ ‘ مہورت میں رام مندر بھومی پوجن کو نشانہ بنایا

دگ وجے نے ’ آشبھ ‘ مہورت میں رام مندر بھومی پوجن کو نشانہ بنایا

نئی دہلی ، 5 اگست ( یواین آئی ) وزیر اعظم نریندر مودی بدھ کے روز ایودھیا میں تعمیر کئے جانے والے عظیم الشان رام مندر کا بھومیپوجن کریں گے ، لیکن ’آشبھ ‘ مہورت میں مندر کے سنگ بنیاد کے تعلق سے کانگریس کے جنرل سیکریٹری اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ نے ایک بار پھر نکتہ چینی کی اورکہا کہ یہ ویدوں کے ذریعہ قائم جوتش شاستر کے عقائد کے برخلاف ہورہا ہے ، اے پربھو، ہمیں معاف کرنا ۔ مسٹر سنگھ رام مندر بھومی پوجن کی تاریخ کے تعلق سے بار بار بیانات دیتے رہے ہیں اور اسے ’ آشبھ مہورت‘ قرار د یا ہے ۔
راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ نے آج پھر ہیش ٹیگ رام مندر تعمیرمہورت کے ساتھ ٹویٹ کر کےکہا ’’ آج ، ایودھیا میں بھگوام رام للا کے مندر کا سنگ بنیاد وید کے ذریعہ قائم جوتش شاستر کے اعتقادات کے بر خلاف رکھا جا رہا ہے ۔ اے پربھو ہمیں معاف کرنا ۔ یہ تعمیر آسانی سے مکمل ہوچکی ہو ، یہ ہماری آپ سے دعا ہے۔ جئے سییا رام‘‘۔
انھوں نے مزید لکھا ، 2014 میں مودی جی نے نعرہ دیا تھا ’’سب کا ساتھ ، سب کا وکاس ‘‘جو 2019 میں ہو گیا ’سب کا ساتھ ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس ‘ مودی جی ذرا خود احتساب کریں ۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کا مضمون پڑھیں اور غریبوں ، مزدوروں ، کسانوں ، تاجروں اور صنعت کاروں کا اعتماد حاصل کرکے معیشت کو مستحکم کرنے کی پہل کریں‘‘ ۔
یواین آئی ۔ ک ج

خاص خبریں
پورے ملک میں ایک دن میں ریکارڈ 95,880 کورونا مریض صحتیاب ہوئے

پورے ملک میں ایک دن میں ریکارڈ 95,880 کورونا مریض صحتیاب ہوئے

نئی دہلی، 19 ستمبر (یواین آئی) ملک میں پہلی مرتبہ ایک دن میں کورونا انفیکشن سے صحتیاب ہونے والے لوگوں کی تعداد انفیکشن سے متاثرین کے معاملوں سے زیادہ ہوگئی ہے۔

...مزید دیکھیں
کمپنی قانون میں ترمیم سے متعلق بل لوک سبھا میں منظور

کمپنی قانون میں ترمیم سے متعلق بل لوک سبھا میں منظور

نئی دہلی، 19 ستمبر (یو این آئی) کمپنی قانون میں ترمیم کرکے تکنیکی اور دیگر چھوٹی غلطیوں کو فوجداری جرائم کے زمرے سے ہٹاکر دیوانی جرائم کے زمرے میں ڈالنے، چھوٹی کمپنیوں پر جرمانہ کم کرنے اور ان کے لئے کاروبار آسان بنانے سے متعلق بل آج لوک سبھا میں صوتی ووٹوں سے منظور کرلیا گیا۔

...مزید دیکھیں
انوراگ کے الزامات پرکانگریس کا اعتراض، وزیر خزانہ نے وزیر مملکت کا کیا دفاع

انوراگ کے الزامات پرکانگریس کا اعتراض، وزیر خزانہ نے وزیر مملکت کا کیا دفاع

نئی دہلی، 19 ستمبر (یو این آئی) وزیر مملکت برائے خزانہ انوراگ ٹھاکر کی جانب سے نہرو گاندھی خاندان کے نام پر بنائے گئےٹرسٹوں اور فنڈز کے بارے میں اٹھائے گئے سوالات پر لوک سبھا میں سخت اعتراض ظاہر کیا جبکہ وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے مسٹر ٹھاکر کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اگر کانگریس لیڈر ان کے سوالوں کے جواب نہیں دیتے ہیں تو پارٹی کو حکومت سے سوالات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

...مزید دیکھیں
نئی تعلیمی پالیسی ملک کو  نئی ہیئت عطا کرے گی: رامناتھ کووند

نئی تعلیمی پالیسی ملک کو نئی ہیئت عطا کرے گی: رامناتھ کووند

نئی دہلی ، 19 ستمبر (یو این آئي) صدرجمہوریہ رامناتھ کووند نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی سخت غور و فکر کے بعد تیار کی گئی ہے، جو منفرد اور مکمل طور پر منظم ہے اور اس سے ملک کو ایک نئی ہیئت عطا ہوگی۔

...مزید دیکھیں
غیرمقیم مزدوروں سے متعلق جانکاری مغربی بنگال حکومت نے نہیں دی: نرملا سیتارمن

غیرمقیم مزدوروں سے متعلق جانکاری مغربی بنگال حکومت نے نہیں دی: نرملا سیتارمن

نئی دہلی، 19 ستمبر (یواین آئی) لوک سبھا میں آج وزیر خزانہ سیتارمن نے کہا ہے کہ مغربی بنگال حکومت کی جانب سے غیر مقیم مزدوروں سے متعلق کوئی جانکاری موصول نہیں ہوئی اس لئے ریاست کا کوئی بھی ضلع پردھان منتری غریب کلیان روزگار ابھیان یوجنا میں شامل نہیں ہوپایا۔

...مزید دیکھیں
این آئی اے نے القاعدہ کے نو دہشت گردوں کو گرفتار کیا،بڑے حملوں کی تھی سازش

این آئی اے نے القاعدہ کے نو دہشت گردوں کو گرفتار کیا،بڑے حملوں کی تھی سازش

نئی دہلی،19 ستمبر(یواین آئی) قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) نے کیرالہ اور مغربی بنگال کے کئی علاقوں میں ایک ساتھ چھاپہ مارکر القاعدہ کے نو دہشت گردوں کو ہفتے کی صبح گرفتار کیا۔

...مزید دیکھیں
چین کو خفیہ دستاویزات بھیجنے کے الزام میں چینی خاتون کے ساتھ صحافی گرفتار

چین کو خفیہ دستاویزات بھیجنے کے الزام میں چینی خاتون کے ساتھ صحافی گرفتار

نئی دہلی، 19 ستمبر (یو این آئی) دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے چین کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کے الزام میں آزاد صحافی راجیو شرما کے ساتھ ایک چینی خاتون اور ایک نیپالی شخص کو گرفتار کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی ماں کا انتقال

وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی ماں کا انتقال

19 Sep 2020 | 11:45 PM

نئی دہلی، 19 ستمبر (یو این آئی) وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی ماں سلوچنا سبرامنیم کا سنیچر کو انتقال ہوگیا ہے۔ مسٹر سبرامنیم نے آج خود ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ’’بہت دکھ کے ساتھ یہ اطلاع دے رہا ہوں کہ آج میری ماں سلوچنا سبرامنیم کا انتقال ہوگیا۔ ہم ان کے دوستوں اور خیرخواہوں سے انہیں اپنی یادوں میں بسائے رکھنے کی درخواست کرتے ہیں۔ ان کی بیماری کے دوران انہیں ہمت دینے والے سبھی لوگوں کا ہمارا کنبہ خاص طور سے مشکور ہے‘‘۔

چنئی نے چمپئن ممبئی کو دی شکست

19 Sep 2020 | 11:58 PM

(ڈو پلیسس کے رنوں کو ٹھیک کرتے ہوئے)ابوظہبی ، 19 ستمبر (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر لونگی اینگیڈی (38 رن پر تین وکٹ) اور امباتی رائیڈو (71) اور فاف ڈو پلیسیس (ناٹ آؤٹ 58) کی نصف سنچریوں کی بدولت رنر اپ چنئی سپر کنگز نے ہفتہ کو آئی پی ایل -13 کے افتتاحی میچ میں ممبئی انڈینز کو پانچ وکٹوں سے شکست سے دو چار کردیا ۔

بے مثال حسن کی ملکہ تھیں شکیلہ

19 Sep 2020 | 9:18 AM

نئی دہلی، 19 ستمبر (یو این آئی) بالی وڈ میں 50 اور60کے دہائی کی مقبول اداکارہ شکیلہ بے مثال حسن اور لاجواب اداؤں کی مالک تھیں ۔ شکیلہ نے15سال کے لمبے کیرئیر کے دوران تقریباً 50 فلموں میں اپنی بہترین اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے ۔ شکیلہ کا جنم یکم جنوری1935کو ہوا تھا اور ان کا اصلی نام بادشاہ جہاں تھا۔ شکیلہ کے آبا و اجداد افغانستان اورایران کے شاہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔حکمرانی کے خاندانی جھگڑے میں ان کے دادا دادی مارے گئے تھے۔ چار سال کی ننھی بادشاہ جہاں کی جان بچا کر ان کے والد اورپھوپھی ممبئی آگئے تھے۔

براڈ اور ووکس نے ونڈیز کو 287 کے اسکور پر روکا

19 Jul 2020 | 11:45 PM

مانچسٹر، 19 جولائی (یو این آئي) انگلینڈ کے تیز بولروں اسٹوارٹ براڈ اور کریس ووکس نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں اور اتوار کے روز دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن چائے کے وقفے کے بعد ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں 287 رنز پر بولڈآؤٹ کردیا۔

image