NationalPosted at: Feb 28 2017 3:44PM اپنی مہم سے پیچھے ہٹیں گرمهر
نئی دہلی، 27 فروری (یواین آئی) ٹویٹر پر نازیبا تبصرے اور دھمکیاں ملنے کے بعد کارگل کے شہید کی بیٹی گرمهر كور نے رام جس کالج میں طلباکے گروپوں کے درمیان ہوئے تشدد کی مخالفت میں شروع کی گئی اپنی مہم سے آج الگ ہونے کا اعلان کیا۔ گرمهر نے اس معاملے پر کئی ٹویٹ کئے تھے جن میں انہوں نے دہلی یونیورسٹی کے نارتھ کیمپس میں کانگریس کی طلبا شاخ این ایس یو آئی اور اے آئی ایس اے کی جانب سے منعقد کئے جانے والے امن مارچ میں طلبا سے شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔ گرمهر نے کہا "میں مہم سے پیچھے ہٹ رہی ہوں۔ سبھی کو مبارک باد۔ میں آپ سے درخواست کرتی ہوں کہ مجھے تنہا چھوڑ دیجئے۔ مجھے جو کہنا تھا، میں نے کہہ دیا۔ اگر کوئی میری ہمت اور بہادری پر سوال کرتا ہے تو میں کہنا چاہوں گی کہ میں پہلے ہی کافی ہمت دکھا چکی ہوں۔ " جاری۔یواین آئی۔ایف اے