NationalPosted at: May 16 2018 10:41PM سیکورٹی فورسیز رمضان کے دوران کشمیر میں کارروائی نہیں کریں گی
نئی دہلی‘ 16 مئی (یو این آئی) مرکزی حکومت نے رمضان کے دوران پرامن ماحول برقراررکھنے کی سمیت میں بڑاقدم اٹھاتے ہوئے سیکورٹی فورسیز کو ہدایت دی ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں اس ماہ مبارک کے دوران کسی طرح کی کارروائی نہ (نہ) کریں۔
مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ٹوئٹر پر یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ سیکورٹی فورسیز کو رمضان المبارک کے دوران جموں و کشمیر میں کارروائی نہیں کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ لیکن یہ واضح کیا گیا ہے کہ سیکورٹی فورسیز پر حملہ ہونے اور بے قصور لوگوں کو بچانے کے لئے ضروری جوابی کارروائی کی جائے گی۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ مرکز کے فیصلے کی اطلاع وزیر اعلی محبوبہ مفتی کو بھی دے دی گئی ہے۔
محترمہ مفتی نے حال ہی میں ریاست میں کل جماعتی میٹنگ طلب کی تھی جس میں رمضان کے دوران ریاست میں جنگ بندی کی تجویز منظور کی گئی تھی۔ اس وقت ریاست میں بی جے پی لیڈروں نے اس تجویز کی نکتہ چینی کی تھی لیکن آج مرکز نے اچانک سیکورٹی فورسیز کو اس طرح کی ہدایت دے کر ریاست میں صورت حال کو معمول پر لانے کی سمیت میں بڑا قدم اٹھایا ہے۔
جاری ۔ یو این آئی ج ا