Entertainment » BollywoodPosted at: Mar 28 2019 4:04PM لو رنجن،رنبیر اور اجے کو لے کر فلم بنائیں گے
ممبئی،28مارچ(یواین آئی)مشہور ہدایت کار لو رنجن اداکار رنبیر کپور اور اجے دیوگن کو لے کر فلم بنانے والے ہیں۔
پیار کا پنچ نامہ اور سونو کے ٹیٹو کی سویٹی جیسی سپرہٹ فلمیں بنا چکے لو رنجن کی اگلی فلم میں رنبیر کپور اور اجے دیوگن کی جوڑی نظر آئے گی۔دونوں اس سےپہلے پرکاش جھا کی فلم راج نیتی میں ساتھ کام کرچکےہیں۔دونوں نے لو رنجن کو اپنی ڈیٹس دے دی ہیں۔یہ فلم اس سال دسمبر میں شروع ہوگی اور اگلے سال اس فلم کی شوٹنگ ختم کرلی جائےگی۔
یہ ایک بڑے بجٹ کی ایکشن فلم ہوگی،اس کی اسکرپٹ بھی پوری کرلی گئی ہے۔فلم کے ایکشن سینس کےلئے انٹرنیشنل اسٹنٹ مین ہائر کیئے جائں گے۔
لو رنجن نے اجے دیوگن کی فلم ’دے دے پیاردے‘کو بھی پروڈیوز کیا ہے۔اس رومانوی فلم میں ان کے ساتھ تبو اور رکل پریت سنگھ بھی ہیں۔یہ فلم 17مئی کو ریلیز ہوگی۔
یواین آئی۔اےایم۔