image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 11:01 Hrs(IST)
Entertainment » Bollywood

انوراگ باسو کے ساتھ کام کرنا مشکل: رنبیر کپور

انوراگ باسو کے ساتھ کام کرنا مشکل: رنبیر کپور

ممبئی، 13 جولائی (یواین آئی) اداکار رنبیر کپور، انوراگ باسو کے ساتھ کام کرنا مشکل سمجھتے ہیں۔
انوراگ باسو کی ہدایت میں بنی رنبیر کپور کی فلم جگا جاسوس 14 جولائی کو ریلیز ہونے والی ہے۔
فلم برفی کے بعد انوراگ باسو کے ساتھ دوسری بار کام کرنے والے رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ انوراگ کے ساتھ کام کرنے کا سب سے مشکل مرحلہ صبر برقرار رکھنا ہے۔
پھر، وہ فلم بنانے میں کافی وقت لگاتے ہیں۔
رنبیر کپور نے کہا، ’’انوراگ باسو کے ساتھ کام کرنے کا چیلنج اداکاری نہیں ہے، بلکہ صبر برقرار رکھنا ہے اور وہ بہت وقت لیتے ہیں۔
کام لینے کا ان کا اپنا خاص طریقہ ہے، جس میں وقت لگتا ہے۔
‘‘ قابل ذکر ہے کہ فلم جگا جاسوس میں رنبیر کپور کے علاوہ قطرینہ کیف بھی مرکزی کردار میں ہیں۔
یواین آئی۔
اےایم۔

image