NationalPosted at: Nov 24 2017 12:06AM وزیر اعظم مودی سےسری لنکائی وزیر اعظم کی ملاقات
نئی دہلی، 23 نومبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی سے آج یہاں ان کے سری لنکائی ہم منصب رانیل وکرمسنگھے نے ملاقات کی ، جس میں دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔
میٹنگ کے بعد پریس بریفنگ میں وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے بتایا کہ دونوں لیڈروں نے میٹنگ میں دو طرفہ تعلقات کے مسائل پر گفتگو کی اور دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
اس سے پہلے مسٹر رانیل وکرمسنگھے نے سائبر اسپیس پر پانچویں گلوبل کانفرنس میں شرکت کی، جس میں وزير اعظم مسٹر مودی نے بھی خطاب کیا۔
ہندوستان کی طرف سے ترقیاتی کریڈٹ پانے والے بڑے ممالک میں سری لنکا بھی شامل ہے ۔ ہندوستان کی طرف سے سری لنکا کو 2.63 بلین ڈالر کی ترقیاتی امداد دی جاتی ہے، جس میں 458 ملین گرانٹ کی رقم بھی شامل ہے۔
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا دورہ ہند جمعہ کو ختم ہوگا۔
یو این آئی ۔م ش۔ 2310