image
Friday, Mar 29 2024 | Time 14:59 Hrs(IST)
Entertainment » Fashion Style

رنویر نے خریدی تین کروڑ کی کار

رنویر نے خریدی تین کروڑ کی کار

ممبئی، 4 اکتوبر (یو این آئی)بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے تین کروڑ روپے کی نئی لامبورگینی اوروس کا ر خریدی ہے ۔

رنویر سنگھ نے ایک سرخ رنگ کی لامبورگینی اوروس خریدی ہے اور انہیں اس کار کے ساتھ نہایت خوشگوار موڈ میں ممبئی کی سڑکوں پر کار ڈرائیو سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
انہوں نے اس موقع پر ایک لال رنگ کی ٹوپی بھی پہنی ہوئی تھی ۔
اس اسٹائلش کار کی قیمت ہندستان میں تقریباً تین کروڑ بتائی جارہی ہے اور اسے دنیا کی پہلی سپر اسپورٹ یوٹیلیٹی وہیکل کہا جارہا ہے ۔
ابھی اس پر نمبرپلیٹ نہیں آئی ہے کیونکہ رنویر سنگھ اس کار میں پہلی بار گھومنے نکلے تھے۔

رنویر اور دیپیکا اپنی آنے والی فلم 83 کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد چند ہفتے قبل ہی برطانیہ سے واپس آئے ہیں۔
اس فلم میں رنویر نے مشہور کرکٹر کپیل دیو کا کردارنبھایا ہے جبکہ دیپیکا ان کی اہلیہ رومی دیو کے کردار میں نظر آئیں گی۔
اس سے قبل یہ دونوں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم رام لیلا ، باجی راؤ مستانی اور پدماوت میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔

یو این آئی۔
شا پ۔
1240

image